1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اولمپک مشعل پاکستان میں

16 اپریل 2008

آج اولمپک مشعل ایک خصوصی طیارے سے مسقط سے پاکستان پہنچی ۔ چکلالہ ائر بیس پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سربراہ جنرل عارف حسین سمیت کئی اہم افراد نے مشعل کا استقبال کیا ۔

https://p.dw.com/p/DlOx
تصویر: picture-alliance/ Globus Infografik
دنیا کے 22 ملکوں کے سفر پر نکلی ہوئی اولمپک مشعل آج اسلام آباد پہنچ گئی ۔ بیجنگ اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کے ایگزیکیٹو پرزیڈنٹ جیانگ یو کے ساتھ170 رکنی چینی وفد بھی پاکستان پہنچا ۔اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ اولمپک مشعل کی تقریبات پاکستان میں آج سہ پہر لیاقت جمنازیم میں منعقد ہوگی ۔ جس میں صدر پرویز مشرف اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی شرکت متوقع ہے۔ اس سے قبل 1964 میں ٹوکیو اولمپک کے موقع پر مشعل پاکستان لائی گئی تھی۔ آج اس کی اس تقریب میں کھیلوں کی دنیا کے معروف شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔