1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اولمپک میں فٹ بال مقابلے شروع

Kishwar Mustafa7 اگست 2008

بیجنگ اولمپک کا باقاعدہ طور پر افتتاح کل ہو رہا ہے۔ لیکن افتتاحی تقریب سے قبل ہی خواتین اور مردوں کے فٹ بال مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/EsHp
تصویر: AP

خواتین کھیلوں کے میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ نہیں بلکہ اُن سے آگے نظر آ رہی ہیں۔ جہاں اولمپک کھیلوں کی سرکاری افتتاحی تقریب کا ہر کسی کو بےچینی سے انتظار ہے وہاں خواتین کے فٹ بال کے گروپF کے ابتدائی میچز ہو بھی گئے۔ اس طرح خواتین کے مقابلے مردوں کے فٹ بال مقابلوں سے قبل ہی شروع ہوگئے۔ چین کی خواتین فٹ بال ٹیم نے ابتدائی میچ کھیلا سویڈن کے خلاف اور دو ایک سے برتری حاصل کرتے ہوئے چین کے لئے اولمپکس کھیلوں کے سرکاری آغاز سے پہلے ہی نیک شُگن پیدا کر دیا ہے۔ چینی کھلاڑیHan Duan نے اپنے کیرئیر کا ایک سوُ ایکواں گول اولمپکس کے میزبیان ملک کے گراونڈ پر کر کہ ایک شاندار افتتاحی جشن کا موقع فراہم کیا ہے۔ Tianjin Olympic Sports Stadium منعقدہ اس میچ کو دیکھنے کے لئے تقریباٍ اڑتیس ہزار شائیقین جمع تھے۔ بہترویں منٹ میں Han کے گول نے جس وقت چین کی جیت کو یقینی بنایا اُس وقت اسٹیڈیم میں موجود کراؤڈ میں جو جوش وخروش نظر آیا اس سے ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے چین کے لئے اولمپکس کا آغاز ہے بہت خوش آئیند ثابت ہوا ہے۔ ہر طرف چین کے جھنڈے لہرا رہے تھے۔

BdT Freiwillige vor dem Stadion in Beijing
تصویر: picture-alliance/dpa


اُدھراولمپک ٹائٹل کے دو اہم مدِمقابل ملکوں برازیل اور جرمنی کی خواتین فٹ بال ٹیموں کا مقابلہ ہوا۔ جو صفر صفر سے برابر رہا۔ جرمنی نے FIFA Player of the year مارٹا کے ذریعے پورا زور لگایا اور برازیل کی ٹیم کو دبانے کی کوشش کی تاہم گول اسکور نہ کر سکی۔ اُدھر برازیل کی Head hit کی ماہرRenat Costa نے بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے کی بھرپور کوشش کی اس کے باوجود وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکیں۔ کھیل کے اختتام تک اسکور زیرو زیرو ہی رہا۔ گزشتہ برس خواتین فٹ بال ورلڈ چمپئین شپ کے بعد ان دونوں ٹیموں کے مابین یہ پہلا میچ تھا۔ گزشتہ ورلڈ چمپئین شپ میں جرمنی کی ٹیم نے برازیل کے خلاف فتح حاصل کرکہ لگا تاردوسری بار ورلڈ چمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ادھر مردوں کے فٹ بال مقابلوں میں برازیل نے بیلجئم کو ایک صفر ، آسٹریلیا اور سربیا کا مقابلہ ایک ایک گول سے براربر رہا، امریکہ نے جاپان کو ایک صفر اور اٹلی نے ہندورس کی ٹیم کو تین صفر سے شکست دی۔