1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اولپپائی مشعل ریلی پاکستان میں پر امن اختتام پذیر

16 اپریل 2008

سن 1964کے بعداولمپک مشعل پاکستان پہنچی تو راولپنڈی کی چکالہ ائر بیس پر اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔

https://p.dw.com/p/DlOw
تصویر: AP

پاکستان میں اولمپک مشعل کا سفر احتجاج اور ممکنہ دہشت پسندانہ حملوں کے خوف کے پیش نظر عوام کی نظروں سے اوجھل رکھا گیا ہے۔ اس سلسلے کی تقریب پولیس اور فوج کے ہزاروں سپاہیوں کی حفاظت میں ایک اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی۔

مشعل کے اِس سفر کو محض خصوصی طور پر مدعو کی گی شخصیات نے دیکھا، جن میں صدر پرویز مشرف بھی شامل تھے۔ پاکستانی اولمپک تنظیم نے ریڈیو اور ٹیلی وژن چینلز کو ہدایت کر رکھی تھی کہ وہ مشعل کے سفر کی رپورٹنگ کرتے ہوئے تبت تنازعے کا حوالہ نہ دیں۔ اُدھر بھارت میں مشعل کی آمد سے ایک روز قبل چین کی تبت پالیسیوں کے خلاف شدید مظاہرے ہوئے ہیں۔

حکومت پاکستان نے اس حوالے سے سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے ہیں ۔اولپمکس مشعل کی پاکستان آمد پر اسلام آباد میں دو ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کئے ۔