1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اٹلی میں ٹریں حادثہ، مرنے والوں کی تعداد 12 ہو گئی

30 جون 2009

اٹلی میں رات گئے مال بردار ٹرین کے حادثے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے جب کہ اس واقعے میں کم از کم پچاس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/Ie78
آگ بجھانے میں مصروف فائر فائٹرزتصویر: AP

مقامی پولیس کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب اٹلی کے ساحلی شہر ویاریگیو کے ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین دوران سفر پٹری سے اتر گئی۔ اس میں مائع گیس سے بھری دو ٹینکر بوگیاں دھماکے سے پھٹ گئیں۔ دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جو تیزی سے پھیلتی چلی گئی اور اس کے لپیٹ میں دس مکانات بھی آگئے۔ اس واقعے میں 35 شدید جھلسے ہوئے افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

Explosion in Viareggio
دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھیتصویر: AP

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریب واقع دو عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی تلاش کا عمل تاحال جاری ہے۔ امدادی عملے کے مطابق تلاش کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے کیوں کہ مابردار اس ٹرین پر لدے دیگر گیس ٹینکرز پھٹ جانے کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واقعہ کے بعد تقریبا ایک ہزار افراد کو علاقے سے نکال لیا گیا۔ کئی افراد کو وقتی طور پر خیموں میں ٹھہرایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اب تک اس حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم تفیشی عمل ابھی جاری ہے۔


رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : کشور مصطفیٰ