1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اٹلی میں ہزاروں تارکینِ وطن کا مظاہرہ

عابد حسین
27 اگست 2017

اطالوی دارالحکومت میں ہزاروں تارکین وطن اور پناہ گزینوں نے ایک مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین مقامی پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

https://p.dw.com/p/2iuXT
Italien Ausschreitungen Polizei & Flüchtlinge in Rom
تصویر: ANSA/A. Carconi

تارکین وطن نے مقامی پولیس کی جانب سے کئی کیمپوں میں رہنے والے پناہ گزینوں کی جبری منتقلی کے خلاف یہ مظاہرہ کیا۔ احتجاج کرنے والے پناہ گزینوں نے ایسے بینرز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر’مہاجرین دہشت گرد نہیں ہیں‘ جیسے جملے لکھے ہوئے تھے۔

بلغاریہ میں پھنسے ہزارہا مہاجرین اور تارکین وطن

مسلح گروہ ’بریگیڈ 48‘ مہاجرین کو یورپ جانے سے روک رہا ہے

منفرد اظہار تشکر: مہاجر کی بیٹی کا نام ’انگیلا میرکل محمد‘

اسپین کے ذریعے یورپ پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد میں اضافہ

دو روز قبل جمعرات چوبیس اگست کو پولیس نے ایک سو کے قریب ایسے تارکین وطن کو تیز دھار پانی پھینک کر منتشر کیا، جو روم کے ایک اہم اور بڑے چوک میں جمع تھے۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا ان مظاہرین کو منتشر کیوں کیا گیا تھا۔ ان تارکین وطن کا تعلق افریقی ملک ایتھوپیا یا اریٹیریا سے بتایا گیا ہے۔

Italien Ausschreitungen Polizei & Flüchtlinge in Rom
تارکین وطن کے مظاہرے میں شریک ایک خاتون احتجاج کرتے ہوئےتصویر: ANSA/A. Carconi

گزشتہ ہفتے کے دوران ہی تقریباً آٹھ سو ایسےتارکین وطن کو بھی پولیس نے ایک سرکاری عمارت سے زبردستی کسی اور مقام پر منتقل کر دیا تھا۔ یہ تارکین وطن سن 2013 سے ایک چوک کے قریب اس بڑی عمارت میں داخل ہو کر ڈیرے ڈالے ہوئے تھے۔ پولیس نے اس عمارت کو خالی کرانے کے لیے بھاری نفری کا سہارا لیا تھا۔

اٹلی: پولیس نے آٹھ سو تارکین وطن کو رہائش گاہ سے نکال دیا

عمارت کو خالی کرانے پر اٹلی کی انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ اقوام متحدہ کی ریفیوجی ایجنسی نے بھی روم حکومت سے احتجاج کیا ہے کہ عمارت کو خالی کرانے کی پولیس کارروائی اچانک اور بغیر کسی پیشگی اطلاع کے تھی۔

اٹلی کے دارالحکومت روم کی کئی فٹ پاتھوں پر بے شمار تارکین وطن رات راتیں بسر کرتے ہیں کیونکہ ان پناہ گزینوں کے لیے رہائش کا بندوبست ابھی تک نہیں ہو سکا ہے۔ اٹلی کو تارکین وطن کی انتہائی بڑی تعداد کا سامنا ہے اور یورپی یونین نے روم حکومت کے لیے اس مد میں خصوصی مالی امداد بھی جاری کی ہے۔

یہ مہاجرین لیبیا کے ساحلوں سے بحیرہ روم کا خطرناک سفر اختیار کرتے ہوئے اٹلی پہنچتے ہیں۔ اب اس سلسلے کو روکنے کے لیے اطالوی نیوی کے جنگی جہاز لیبیا کی ساحل کے قریب متعین کیے جا رہے ہیں تا کہ لیبیا  سے انسانی اسمگلروں کی کشتیوں کو روانہ ہوتے ہی پکڑ لیا جائے۔