1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اٹلی کوارٹر فائنل میں

18 جون 2008

عالمی چیمپئین اٹلی نے فرانس کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ دوسری جانب ہالینڈ کی ٹیم رومانیہ کو ہرانے کے بعد گروپ سی میں نو پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

https://p.dw.com/p/ELwf
فرانس کی ٹیم یورو کپ سے باہر ہو گئ ہےتصویر: AP

گروپ سی کے ایک اہم میچ میں اطالوی ٹیم نے فرانس کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جب کہ فرانس کی ٹیم ٹورنامنٹ سے خارج ہو گئی ہے۔ مزکورہ میچ میں اطالوی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فرانس کی ٹیم اٹلی کی جانب سے کیے جانے والے پہلے گول کے بعد سنبھل کر نہ کھیل پائی۔ گروپ سی کے اپنے پہلے میچ میں ہالینڈ کی ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد اطالوی ٹیم کا دوبارہ فارم میں واپس آنا اس بات کا عندیہ ہے کہ اطالوی ٹیم اب بھی یورو کپ جیتنے کے لیے پر عزم ہے۔


گزشتہ روز کھیلے جانے والے ایک دوسرے میچ میں ہالینڈ نے رومانیہ کو دو گول سے شکست دے دی۔ کوارٹر فائنل میں اٹلی کا مقابلہ بائیس جون کو اسپین سے ہوگاجب کہ ہالینڈ کوارٹر فائنل کس سے کھیلے گا اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔


جرمنی کی ٹیم جمعرات کے روز اپنا کوارٹر فائنل پرتگال کے ساتھ کھیلے گی جب کہ کرو ایشیا اور ترکی کے مابین کوارٹر فائنل جمعے کے روز کھیلا جائے گا۔