1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اپنے پاؤں کے لیے پانچ منٹ

25 جولائی 2017

سارا دن آپ کے پاؤں پیدل چلنے اور کام کاج کے باعث تھک جاتے ہیں۔ اب وقت ہے کہ آپ اپنے پاؤں کی دیکھ بھال کے لیے بھی کچھ کریں۔

https://p.dw.com/p/2h5tg
Symbolbild - Die Hochwasserhose
تصویر: Colourbox

طبی ماہرین کی رائے میں آپ کو ہر روز پانچ منٹ ننگے پیر چلنا چاہیے۔ پیدل چلنے سے پاؤں اور ٹخنوں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور جسمانی توازن درست ہوتا ہے۔ اگر آپ کو کوئی چوٹ لگی ہوئی ہے یا خون کی روانی کا مسئلہ ہے تو بہتر ہے کہ جوتے پہن کر  چلا جائے۔ اگر آپ دھوپ میں پیدل چلنا چاہتے ہیں تو سورج کی تمازت سے بچنے کے لیے جلد کی کریم کا استعمال ضرور کریں۔