1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اپنے کئے پر شرمندہ ہوں: میجر جنرل ریٹائرڈ احتشام ضمیر

25 فروری 2008

پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق اعلی عہدے دار میجر جنرل ریٹائرڈ احتشام ضمیر نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سن 2002 کے انتخابات میں پرویز مشرف کے حکم پر بڑے پیمانے پر دھاندلی میں ملوث ہوئے تاکہ حکمران سیاسی جماعت مسلم لیگ ق کی کامیابی کو ممکن بنایاجا سکے۔

https://p.dw.com/p/DYEl
پاکستان میں انتخابات کے بعد صدر مشرف مشکلات میں گھرتے جا رہے ہیں
پاکستان میں انتخابات کے بعد صدر مشرف مشکلات میں گھرتے جا رہے ہیںتصویر: picture-alliance/ dpa

میجر جنرل ریٹائرڈ احتشام ضمیر نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں ہوا جو انہوں نے سوچا تھا اور نتیجتاً پاکستان مزید عدم استحکام کا شکار ہوا، جس پر وہ شرمندہ ہیں ۔ سن 2002 میں آئی ایس آئی کے پولیٹکل ونگ یعنی سیاسی شعبے کے سربراہ میجر جنرل ریٹائرڈ احتشام ضمیر نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور سیاست کے مثبت ارتقاءکے لئے آئی ایس آئی کا سیاسی شعبے بند کر دینا چاہیے۔

مختلف ریٹائرڈ فوجی افسران کی طرف سے ایسے بیانات صدر مشرف کی کرسی کے گرد گھیرا مزید تنگ کر رہے ہیں جبکہ صدر مشرف پہلے ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے لئے کافی دباؤ میں نظر آرہے ہیں۔