1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اکیاسویں آسکر ایوارڈ: تقریب کا پہلا آسکر Penelope Cruz کے نام

23 فروری 2009

چونتیس سالہ ہسپانوی اداکارہ Penelope Cruz کوبہترین معاون اداکارہ کے لئے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ جبکہ بھارتی فلم سلم ڈاگ ملنئیر نے Best Adapted Screenplay کے آسکر ایوارڈ جیت لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/GzMV
Penelope Cruzتصویر: picture-alliance/ dpa

چونتیس سالہ Penelope Cruz نے وڈی ایلن کی رومانوی کامیڈی فلم Vicky Cristina Barcelona میں بہترین معاون اداکارہ کے طور پر کام کرنے کے لئے آسکر ایوارڈ جیتا۔ اس طرح وہ پہلی ہسپانوی اداکارہ بن گئی ہیں جنہوں نے آسکر ایوراڈ اپنے نام کیا ہے۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے انہوں نے اس ایوارڈ کو اپنے ملک کے تمام اداکاروں کے نام کیا۔ انہوں نے ابتدائی کلمات ہسپانوی زبان میں ادا کئے۔

بھارتی فلم سلم ڈاگ ملینئر کو دس آسکر انعامات کے لئے نامزد کیا گیا ہے اور اس نے Best Adapted Screenplay کے لئے اپنا پہلا آسکر جیت لیا ہے۔

دیگر فلموں میں Best Original Screenplay کے لئے Milk کو آسکر دیا گیا ہے جبکہ بہترین Animated فلم کے لئے WALL-E کو آسکر سے نوازا گیا ہے۔

آسکر ایوراڈ کی تقریب ابھی جاری ہے۔