1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایئر انڈیا ایکسپریس کا ’بلیک باکس‘ مل گیا

25 مئی 2010

بھارتی حکا م کے مطابق اس فلائٹ ریکوڈر کے ذریعے حادثے کی وجوہات جاننے میں مدد ملے گی۔ گزشتہ ہفتے ایئر انڈیا ایکسپریس کوپیش آنے والے اس حادثے میں 158 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جبکہ صرف آٹھ افراد زندہ بچ گئے تھے۔

https://p.dw.com/p/NWMI
تصویر: AP

منگل کے دن ملنے والے بلیک باکس کی تلاش حادثے کے چند گھنٹے بعد ہی شروع کردی گئی تھی۔ بوئنگ 800۔737 ساخت کا یہ طیارہ دبئی سے منگلور آرہا تھا۔ حکام کے مطابق باجپے ہوائی اڈے پر یہ طیارہ لیڈنگ کے دوران کسی چیز سے ٹکرا کر رن وے سے پھسل گیا اوراس کے ساتھ ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ بھارتی ایوی ایشن محکمے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بلیک باکس سے حادثے کی تحقیقات میں بہت مدد ملے گی۔

Karte Indien mit Punkt auf Mangalore / Flugzeugabsturz
بوئنگ 800۔737 ساخت کا یہ طیارہ دبئی سے منگلور آرہا تھا

اس حادثے کی وجوہات کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں۔ کیونکہ لینڈنگ کے وقت موسم بالکل موزوں تھا اورکوک پٹ سے بھی کسی قسم کی تکنیکی مشکل کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔ اگرچہ بھارتی حکام نے حادثے کی ممکنہ وجوہات کے بارے میں تبصرے سے گریز کیا ہے لیکن سول ایوی ایشن یا شہری ہوا بازی کے امور کے وزیرپرافول پٹیل نے کہا کہ اگرچہ چیف پائلٹ جو کہ برطانوی باشندہ تھا اوراسے دس ہزار گھنٹوں کا فضائی تجربہ بھی تھا لیکن پھر بھی اس حادثے میں پائلٹ کی غلطی کوخارج از امکان نہیں قرار دیا جاسکتا۔ بلیک باکس کو دہلی بھیجا جائے گا جہاں اس سے معلومات حاصل کرنے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

اتوارکے روز پائلٹ اور ایئر ٹریفک کے منتظمین کے درمیان ہونے والی گفتگو محفوظ کرنے والا ایک آلہ بھی ملا تھا تاہم ماہرین کہتے ہیں کہ بلیک باکس پرواز سے لیکر جہاز کے اترنے تک سب کچھ ریکارڈ کرتا ہے اس لئے یہ تحقیقات میں بہت مددگارثابت ہوگا۔ منگلور کے باجپے ہوائی اڈے کا شمار بھارت کے ان ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے جہاں لینڈنگ مشکل تصور کی جاتی ہے۔ اس کا رن وے دوسرے ہوائی اڈوں کے مقابلے میں چھوٹا ہے، جس کی وجہ سے پائلٹ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Flugzeugabsturz in Indien Flash-Galerie
بلیک باکس کو دہلی بھیجا جائے گا جہاں اس سے معلومات حاصل کرنے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیںتصویر: AP

یہ بھارت میں سن 2000 ء کے بعد سب سے بڑا فضائی حادثہ تھا۔ اس سےقبل 1996ء میں بھارتی دارالحکومت دہلی میں دو جہازآٓپس میں ٹکرانے کی وجہ سے تقریبا 350 افراد مارے گئے تھے۔

رپورٹ: بریخنا صابر

ادارت : عدنان اسحاق