1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایرانی انتخابات: شوریِ نگہبان کی ناکام امیدواروں سےملاقات

رپورٹ: شامل شمس، ادارت: کشور مصطفیٰ20 جون 2009

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے گزشتہ روز خطاب میں مظاہروں کا سلسلہ بند کرنے کے مطالبے کے باوجود آج ہفتہ کے روز بھی ایران میں انتخابی نتائج کے خلاف مظاہرہ متوقع ہے۔

https://p.dw.com/p/IV9q
ایرانی صدر احمدی نژاد، شوریِٰ نگہبان کے سربراہ احمد جنّتی، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ایتصویر: AP Graphics/DW
Iran Wahlen Reaktionen Demonstration Mir Hossein Mussawi Anhänger in Teheran
سپریم لیڈر کے انتباہ کے باوجود مظاہرے ہفتہ کے روز بھی جاری رہنے کا امکان ہےتصویر: AP

تہران میں شدید کشیدگی کی کیفیت ہے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ائی کے حکم کے باوجود کہ حزبِ اختلاف مظاہروں کا سلسلہ بند کرے، توقع ہے کہ آج ہفتہ کے روز بھی بڑی تعداد میں اپوزیشن رہنما حسین موسوی کے حامی حالیہ صدارتی انتخابات کے نتائج کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے۔

دوسری جانب آج ہفتہ کے روز ایران کی شوریِ نگہبان ناکام امیدواروں کی شکایات سنے گی۔ شوریِ نگہبان نے ان حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے جہاں امیدواروں کو شکایت ہے کہ دھانلی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے طاقت ور ترین سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے واضح طور پر انتخابات کے نتائج کو درست قرار دیتے ہوئے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کی حمایت کی تھی۔ سرکاری تنائج کے مطابق ایرانی صدر احمدی نژاد نے ان اتخابات میں تریسٹھ فیصد ووٹ حاصل کیے تھے جب کہ ان کے قریب ترین اصلاح پسند حریف حسین موسوی کو چونتیس فیصد ووٹ ملے تھے۔ حسین موسوی کے حامیوں نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

Iran Wahl Mussawi 11 Juni Flash-Galerie
ایرانی حزبِ اختلاف کے رہنما میر حسین موسویتصویر: picture-alliance / nu2/ZUMA Press


جمعہ کے روز امریکی صدر باراک اوباما نے ایرانی انتخابات پر اب تک کے اپنے محتاط رویّے کو ترک کرتے ہوئے ایرانی حکّام کو خبردار کیا تھا کہ ایران میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کو دنیا بغور دیکھ رہی ہے۔

پلان کے مطابق حزبِ اختلاف آج ہفتہ کے روز بھی احتجاجی ریلیاں نکالے گی تاہم ایرانی سپریم لیڈر کی گزشتہ روز کی تقریر کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایرانی حکومت مظاہرین سے مزید سختی سے نمٹنے کی کوشش کرے گی۔ ایرانی سپریم لیڈر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ آئندہ کے احتجاجی مظاہروں میں پرتشدّد واقعات کی ذمہ داری حزبِ اختلاف پر عائد ہوگی۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق انتخابات کے بعد سے اب تک مظاہرین پر ایرانی حکّام کے تشدّد کے نتیجے میں کم از کم دس افراد قتل کیے جا چکے ہیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں