1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایرانی ایٹمی تنازعہ بدستور بین الاقوامی ایجنڈے پر

6 ستمبر 2006

ایران کے ساتھ ایٹمی پروگرام کے تنازعے میں اب غالباً روس بھی اقتصادی پابندیوں کو خارج ازامکان قرارنہیں دے رہا۔ وزیرِ خارجہ سیرگئے لاوروف کا حوالہ دیتے ہوئے روسی خبر رساں اداروں نے بتایاہے کہ اقتصادی پابندیوں پر تو غور کیا جا سکتا ہے تاہم کسی بھی طرح کی فوجی کارروائی خارج از امکان ہو گی۔ اِس سے پہلے تک چین کی طرح روس بھی ایران کے خلاف پابندیوں کے امکان کو رد کررہاتھا۔ اُدھر امریکہ نے واضح کیا ہے کہ اب پابندیوں کا و

https://p.dw.com/p/DYJu
جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا بدھ کے روز جرمن پارلیمان سے خطاب
جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا بدھ کے روز جرمن پارلیمان سے خطابتصویر: AP

قت آن پہنچا ہے۔ صدر جورج ڈبلیو بُش نے کہا کہ آزاد دُنیا خود کو بلیک میل نہیں ہونے دے گی۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں متعینہ ایرانی سفیر کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کے مندوب خاویئر سولانا اور ایرانی مذاکرات کار علی لارِیجانی کے درمیان بُدھ 6 ستمبر کےلئے مجوزہ ملاقات اب چند روزکےلئے ملتوی کردی گئی ہے۔

ایران کے ساتھ ایٹمی تنازعے میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ایک بار پھر اِس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو مشترکہ مَوقِف اختیار کرنا چاہیے۔

بدھ کے روز جرمن پارلیمان سے خطاب میں میرکل نے کہا کہ اسلامی جمہوریہء ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے ساتھ ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے ضوابط کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور یہ کہ اِس تنازعے کے سفارتی حل کےلئے اہم ترین بنیاد یہ ہے کہ مل جل کر کوئی ردعمل ظاہر کیا جائے تاہم میرکل نے بھی اس مسئلے کے حل کے لئے فوجی مداخلت کے امکان کو رد کر دیا۔