1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایرانی فلم کے لیے ایوارڈ

14 اکتوبر 2011

ایرانی فلم ’مورننگ‘ یا ’ماتم‘ کو جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ایوارڈ ایک فلپائنی فلم کو بھی دیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/12rgx
تصویر: AP

ایرانی ہدایت کار مرتضیٰ فرشباف کی فلم ’مورننگ‘ کو سولہویں بوسن انٹرنیشتل فلم فیسٹیول میں ’نیو کرینٹس‘ یا ’نئے رجحانات‘ کے خاص ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مرتضیٰ فرشباف کی یہ پہلی فلم ہے۔ فلم کے ہدایت کار کا کہنا ہے کہ یہ فلم ان کے ملک کے عام لوگوں کے بارے میں بات کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’یہ فلم ایک بہرے گونگے جوڑے کے بارے میں ہے جو ایک کمسن لڑکے کے والدین کے انتقال کے بعد اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔‘‘

ہدایت کار کے مطابق اس فلم کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے بہت سے لوگوں نے بڑی محنت سے کام کیا ہے اور وہ ان سب کے شکرگزار ہیں۔ فرشباف کا کہنا تھا کہ یہ مؤقر ایوارڈ جیتنا ن کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

Südkorea Filmfestival in Busan Flash-Galerie
یہ فلم ایک بہرے گونگے جوڑے کے بارے میں ہےتصویر: AP

'نیو کرینٹس‘ کی جیوری کے سربراہ یونفان، جو ایک مشہور چینی ہدایت کار ہیں، نے بتایا کہ فائنل مقابلے میں بارہ ملکوں کی تیرہ فلمیں پیش کی گئی تھیں جن میں سے بہترین فلم کا انتخاب انتہائی مشکل کام تھا۔ ’’پہلے دور کے بعد جیوری نے تیرہ میں سے دس فلموں کا انتخاب کیا، جس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بہترین فلم کا انتخاب کتنا کٹھن کام تھا۔‘‘

ایرانی فلم کے ساتھ یہ ایوارڈ فلپائن کے ڈائریکٹر لوئے آرسیناس کی فلم ’نینو‘ کو بھی دیا گیا۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں