1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایران میں مسافر بردار طیارہ تباہ، کم از کم سترہ افراد ہلاک

رپورٹ: امجد علی، ادارت: شامل شمس24 جولائی 2009

ایک ایرانی سرکاری عہدیدار کے مطابق شمال مشرقی ایران میں ایک مسافر بردار طیارے کو اترنے کی کوشش کے دوران آگ لگ گئی۔ اِس حادثے میں سترہ افراد ہلاک ہو گئے۔

https://p.dw.com/p/IwxQ
پندرہ جولائی کو بھی ایران میں ایک مسافر بردار طیارہ تباہ ہو گیا تھا اور 168 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔تصویر: ISNA

صوبائی عہدیدار گاہرمن رشید نے سرکاری نیوز ایجنسی کو بتایا کہ نجی شعبے کی فضائی کمپنی آریہ ایئر لائن کے ٹائروں کو اُس وقت آگ لگ گئی، جب یہ طیارہ اُترنے کی کوشش کر رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ مشہد ایئر پورٹ پر پیش آیا، جہاں یہ طیارہ رَن وے کے قریب ایک دیوار سے جا ٹکرایا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کے کاک پٹ میں بھی آگ لگ گئی ا ور مزید اُنیس افراد زخمی بھی ہو گئے۔ روسی ساخت کے اِس الیوشن طرز کے طیارے پر مجموعی طور پر 153 افراد سوار تھے۔

پندرہ جولائی کو ایک ایرانی مسافر بردار طیارہ پرواز شروع کرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ اُس حادثے میں 168 افراد موت کا شکار ہوئے تھے۔

ایرانی فضائی کمپنیاں مالی مشکلات کا شکار ہیں، جس کے باعث طیاروں کی مرمت اور تجدید کا کام شدید طور پر متاثر ہو رہا ہے۔