1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایشیائی کھیلوں سے پہلے پاکستانی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ

23 اکتوبر 2006

ایشیائی کھیلوں کی بہتر تیاری کے لئے اسلام آباد میں پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کاتربیتی کیمپ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ دوسرا کیمپ کراچی میں یکم سے 30 نومبر تک منعقد ہوگا۔ ان مقابلوں کے لئے پاکستانی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کا حتمی انتخاب تین دسمبر کو متوقع ہے۔

https://p.dw.com/p/DYNR
جرمنی منعقدہ ہاکی ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور ہالینڈ کی ٹیموں کے مابین میچ کا ایک منظر
جرمنی منعقدہ ہاکی ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور ہالینڈ کی ٹیموں کے مابین میچ کا ایک منظرتصویر: AP

اسلام آباد میں شکو ررحیم نے اپنی ایک رپورٹ میں اس کیمپ کے شرکاءکے ساتھ گفتگو میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ قومی ہاکی ٹیم کو کن شعبوں میں کمزور کارکردگی کا سامنا ہے اور خودکھلاڑی اپنی اس کمزوری سے کس حد تک آگاہ ہیں۔