1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایشیز سیزیر کا آخری ٹیسٹ میچ شروع

20 اگست 2009

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ اوول کے میدان میں شروع ہو گیا ہے۔ یہ مایہ ء ناز انگلش آل روانڈر اینڈریو فلینٹاف کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہے۔

https://p.dw.com/p/JEgN
ٹاس جیت کر انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہےتصویر: AP

ایشیز سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم میں ایک اسپنر گریہم سوان اور فاسٹ بولرز میں اسٹیو ہارمیسن، جیمس اینڈرسن اور سٹیورٹ بروڈ کے علاوہ آل راؤنڈر اینڈریو فلینٹاف شامل ہیں۔ انگلش ٹیم نے آخری ٹیسٹ میں گراہم اونیونز اور مونٹی پانیسار کو ڈراپ کیا ہے۔

ہیڈینگلی میں انگلینڈ کو ایک اننگز اور اسی رنز کی شکست دینے والی آسٹریلوی ٹیم بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اتری ہے۔

ایشیز سیریز میں کھیلے گئے اب تک کے چار میچوں میں سے انگلینڈ نے ایک میں کامیابی حاصل کی ، ایک میں آسٹریلیا کو فتح ملی جبکہ دو ٹیسٹ میچ برابری پر ختم ہوئے۔

آخری ٹیسٹ میچ اس حوالے سے بھی دلچسپ ہے کیونکہ اس میچ میں جو ٹیم جیتے گی وہ سیریز کی فاتح بن جائے گی۔ ڈرا کی صورت میں ایشز آسٹریلیا کے پاس ہی رہے گی۔ سن 2005ء میں انگلینڈ نے ایشز سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس کے بعد آسٹریلیا نے انگلینڈ کو اپنے وطن میں شکست دی۔

Cricket Ashes Series Australien vs England
آسٹریلیا نے پچھلے میچ میں انگلش ٹیم کو ایک اننگ اور اسی رن سے ہرایا تھاتصویر: AP

اینڈریو فلینٹاف نے کہا ہے کہ وہ اوول ٹیسٹ جیت کر اس سیریز کو اپنے لئے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔ 2005ء کی سیریز میں فلینٹاف نے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ فلینٹا ف کی شاندار آل راوٴنڈ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے اٹھارہ سال بعد ایشز ٹرافی حاصل کی تھی۔

فلینٹاف کے مطابق یہ ان کی زندگی کا سب سے اہم ٹیسٹ میچ ہے۔

اینڈریو فلینٹاف نے 78ٹیسٹ میچوں میں پانچ سنچریوں اور 26 نصف سنچریوں کی مدد سے 3816رنزبنائے ہیں اور 225 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی نائب کپتان مائیکل کلارک نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی ٹیم اوول ٹیسٹ میچ اور ایشیز سیریز جیتنے کے لئے بھرپور طریقے سے تیار ہے۔ کلارک کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم یہ میچ اور سیریز اپنے نام کرنے کی سر توڑ کوشش کرے گی۔

انگلینڈ ٹیم:

اینڈریو سٹراؤس (کپتان)

ایلسٹیر کوک

ایِن بیل

پال کالنگ ووڈ

جوناتھن ٹراٹ

میتھ پراییر (وکٹ کیپر)

اینڈریو فلینٹاف

سٹیورٹ بروڈ

گراہم سوان

اسٹیو ہارمیسن

جیمس اینڈریسن

آسٹریلوی ٹیم:

شین واٹسن

سائمن کیٹچ

رکی پونٹنگ (کپتان)

مائیکل کلارک

مائیکل ہسی

مارکس نارتھ

مچل جانسن

پیٹر سڈل

اسٹیورٹ کلارک

بین ہیلفن ہاؤس

رپورٹ : عاطف توقیر، ادارت : گوہر گیلانی