1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایشین گیمز میں خواتین کے ہاکی مقابلے

11 دسمبر 2006

دوہہ قطر میں جاری پندرہویں ایشیائی کھیلوں کے دوران پیر کے روز خواتین ہاکی کے مقابلوں میں چین نے ملائیشیا کی ٹیم کو چار ایک سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ٹورنامنٹ میں یہ چین کی پانچویں فتح تھی۔

https://p.dw.com/p/DYNL

میچ کے چھٹے منٹ میں ہی ملائیشیا نے چین کے خلاف پہلے گول کرکے سب کو حیران کر دیا لیکن اُس کے بعد چین نے ہاف ٹائم سے پہلے دو گول اسکور کرکے ایک گول کی برتری حاصل کی۔ میچ کے دوسرے ہاف کے 45 ویں اور 53 ویں منٹ میں چین نے دو مزید گول سکور کرکے میچ کو آسانی کے ساتھ اپنی جھولی میں ڈال لیا۔

پورے ٹورنامنٹ میں چین کو اب تک صرف جاپان کی ٹیم سے شکست ہوئی۔ آٹھ دسمبر کو کھیلے جانے والے اِس میچ میں جاپان نے چین کو تین صفر سے ہرایا تھا۔ خواتین کی ہاکی ٹیموں کا فائنل 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا اور اُس میں بھی چین اور جاپان ہی ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔