1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ایلس اِن ونڈرلینڈ‘ کی باکس آفس پر کامیابی

15 مارچ 2010

ڈائریکٹر ٹم برٹن کی فلم ’ایلس اِن ونڈرلینڈ‘ امریکی باکس آفس پر مسلسل دوسرے ہفتے بھی ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ اس فلم سے والٹ ڈزنی پکچرز کو اب تک 208 ملین ڈالر سے زائد کی رقم حاصل ہو چکی ہے۔

https://p.dw.com/p/MSsB
تصویر: Disney Enterprises, Inc.

اس فلم میں جونی ڈیپ اور میا واسیکوسکا نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔ عراقی جنگ کے پس منظر میں بننے والی میٹ ڈیمن کی فلم ’گرین زون‘ گزشتہ ہفتے دوسرے نمبر پر رہی اور اسے 14.5 ملین ڈالر کی مایوس کن آمدنی ہوئی۔

تیسرے نمبر پر نو ملین ڈالر سے کچھ زائد کے ساتھ رومینٹک کامیڈی فلم ’شی اِز آؤٹ آف مائی لیگ‘ رہی ہے، جس کے بعد رابرٹ پیٹن سن کی رومینٹک ڈرامہ فلم ’ریمیمبر می‘ ہے، اور باکس آفس چارٹ پر اس کی آمدنی 8.28 ملین ڈالر ہے۔ نوجوانوں میں مقبول اداکار رابرٹ پیٹن سن اس سے قبل ٹولائٹ سیریز میں جلوہ گر ہوئے تھے۔

پانچویں نمبر پر آٹھ ملین ڈالر کے ساتھ ’شٹر آئی لینڈ‘ ہے۔ اس کے بعد ’آور فیملی ویڈنگ‘ کا نمبر ہے، جسے ساڑھے سات ملین ڈالر حاصل ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ’اواتار‘ کو باکس آفس پر 6.6 ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔ یہ فلم اب تک کی سب سے زیادہ آمدنی والی فلم ہے اور اسے تین آسکر ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔

رچرڈ گیئر کی ’بروکلین فائنسٹ‘ چار ملین ڈالر سے زائد حاصل کر کے ساتویں نمبر پر رہی ہے۔

Twilight New Moon Robert Pattinson Flash-Galerie
رابرٹ پیٹن سنتصویر: AP

نواں نمبر بروس ولس کی ’کوپ آؤٹ‘ کو ملا ہے جبکہ آمدنی کے اعتبار سے گزشتہ ہفتہ امریکی باکس آفس پر دسویں سب سے کامیاب فلم ’دی کریزیز‘ رہی۔

رپورٹ: ندیم گِل / خبررساں ادارے

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں