1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایما واٹسن کا نام بھی پانامہ پیپرز میں

بینش جاوید11 مئی 2016

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایما واٹسن کا نام بھی پانامہ لیکس کے ڈیٹا بیس میں شامل ہے۔

https://p.dw.com/p/1Ilqf
Schauspielerin Emma Watson
تصویر: picture alliance/empics/Tim Ireland

انگریزی جریدے ’دا اسپیکٹیٹر‘ کے مطابق فلم ہیری پوٹر سیریز سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ایما واٹسن کا نام بھی پانامہ پیپرز میں شامل ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ایما واٹسن برٹش ورجن آئی لینڈز میں قائم ایک آف شور کمپنی کی مالک (بینیفیشری) ہیں۔

اس حوالے سے ایما واٹسن کے ترجمان کا کہنا ہے، ’’ ایما واٹسن نے دیگر اہم شخصیات اور اہم پروفائل رکھنے والے افراد کی طرح صرف اپنی شناخت کو چھپانے کے مقصد سے آف شور کمپنی بنائی تھی۔‘‘ ایما واٹسن کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ برطانیہ کے قانون کے مطابق کمپنیوں کو اپنے شئیر ہولڈرز کی تفصیلات عام کرنا ہوتی ہیں لہذا ایما واٹسن کے ذاتی تحفظ کے لیے انہوں نے آف شور کمپنی تشکیل دی ۔ ایما واٹسن کی جانب سے ان کے ترجمان نے مزید یہ بھی کہا کہ ایما اس غیر ملکی کمپنی سے کوئی ٹیکس یا مانیٹری فوائد حاصل نہیں کرتیں۔

اس خبر کے بعد جہاں سوشل میڈیا پر ایما واٹسن کو تنقید نشانہ بنایا گیا تو بہت سے افراد نے ان کی حمایت میں بھی ٹوئٹس کیں۔

رواں ہفتے پانامہ پیپرز میں مزید 2 لاکھ آف شورکمپنیوں کی تفصیلات سامنے آئی تھیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پانامہ پیپرز کے ڈیٹابیس منظرعام پر لایا گیا تھا جس میں مختلف ممالک کی ہائی پروفائل شخصیات کے نام سامنے آئے تھے۔