1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایمی وائن ہاؤس کا ستارہ عروج پر

2 مارچ 2008

حال ہی میں مشہورِ زمانہ گریمی ایوارڈ جیتنے والی 24 سالہ برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس آج کل بے حد خوش ہیں کیونکہ برطانوی پولیس سکاٹ لینڈ یارڈ نے اُن کے خلاف تحقیقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اُن پر الزام تھا کہ اُنہوں نے عدالتی کارروائی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ اِس گلوکارہ کا شوہر بلیک فِیڈلر سِوِل آج کل حوالات میں ہے اور اِسی سلسلے میں وائن ہاؤس کو عارضی طور پر حراست میں بھی لے لیا گیا تھا۔

https://p.dw.com/p/DYOe
برطانوی گلوکارہ Amy Winehouse
برطانوی گلوکارہ Amy Winehouseتصویر: AP

ایمی وائن ہاؤس اپنے عجیب و غریب اور منفرد ملبوسات کے حوالے سے خاص شہرت رکھتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اُنہیں پیرس کے مشہورِ زمانہ فیشن وِیک میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ برطانوی اخبار ”سن“ کے مطابق پیرس کے اِس فیشن وِیک کے دوران اِس گلوکارہ کو صرف ایک بار اسٹیج پر آنے کے لئے نصف ملین پاؤنڈ کی رقم دی جا رہی ہے۔