1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایم ٹی وی میوزک ایوارڈز

رپورٹ:عابد حسین ، ادارت : امجد علی6 نومبر 2009

جرمن دارالحکومت میں منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب میں ایم ٹی وی میوزک ایوراڈز تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں کئی فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

https://p.dw.com/p/KPiz
جرمن میوزک بینڈ ٹوکیو ہوٹل کو بہترین گروپ کا ایوارڈ دیا گیا۔تصویر: AP

جمعرات کی شب ایم ٹی وی یورپ میوزک ایوارڈ کی تقریب جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا اہتمام تاریخی اور مشہور برانڈن برگ گیٹ کے مقام پر کیا گیا۔ یہ تقریب بیس سال قبل دیوار برلن کے گرائے جانے کی تقریبات کے سلسلے کی ایک کڑی بھی ہے۔ امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے مسلسل دوسرے سال اِس اہم ایوارڈ تقریب کی میزبانی کا اعزاز حاصل کیا۔

MTV European Awards 2009 in Berlin
ایوارڈ تقریب کی میزبان کیٹی پیری، برلن میںتصویر: AP

یورپی ملک آئر لینڈ کے مشہور میوزک بینڈ یُو ٹو کے گلوکار جے زی کو بہترین اربن فنکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب میں آئرش بینڈ نے اپنے فن سے شائقین کے دلوں کو گرما دیا۔ ایوارڈ تقریب میں اِس گروپ کی جانب سے چھ مختلف گیت پیش کئے گئے۔

امریکی گلوکارہ Beyonce نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ہالو نامی گیت پر ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ ببہترین راک کیٹگری یعنی بہترین گیت کی کیٹیگری میں دیا گیا۔ ایم ٹی وی میوزک ایوارڈز کی تقریب میں یہ امریکی گلوکارہ تین مختلف کیٹگریز میں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔ ایک ایوارڈ اُن کو بہترین ویڈیو پر دیا گیا، جو اُن کے گیت Put a Ring on It پر بنایا گیا تھا۔

ایم ٹی وی ایوارڈ کی تقریب میں زیادہ ایوارڈ امریکی فنکاروں کے حصے میں آئے۔ نیو یارک شہر کی گلو کارہ لیڈی گاگا کو بھی بہترین ایکٹ کیٹگری میں ایوارڈ دیا گیا۔ لیڈی گا گا کو ایوارڈ کی تقریب سے قبل پانچ مختلف کیٹیگریز میں نامزدگیاں حاصل ہوئیں تھیں۔ اِس تقریب میں بھی انہوں نے خاص طور پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

MTV European Awards 2009 in Berlin
برلن کا برانڈن برگ گیٹ، جہاں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تصویر: AP

امریکی ریپ گیت گانے والے Eminem کو بہترین مرد فنکار کا ایوارڈ ملا۔ پنک بینڈ گروپ کے گرین ڈے نے بہترین راک فنکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔ ترکی کے ریپ گیت گانے والے maNga نے بہترین یورپی ایکٹ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

جرمن میوزیکل بینڈ ٹوکیو ہوٹل توقعات کے مطابق ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہا۔ اِس گروپ نے فیورٹ کنگز آف لیون کو ایوارڈ سے محروم کیا۔ ٹوکیو گروپ کو بہترین بینڈ گر وپ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ایوارڈ تقریب میں جرمن میوزیکل بینڈ گروپ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جس کو مقامی شائقین نے بے حد پسند کیا۔ بہترین سٹیج پرفارمنس کا ایوارڈ لنکن پارک کو ملا۔

برلن منعقدہ تقریب میں خاص طور پرکنگز آف لیون کو ناکام قرار دیا گیا ہے۔ اِس بینڈ کو پانچ مختلف کیٹگریز میں نامزد کیا گیا تھا لیکن یہ ایک بھی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

کولمیبا کی گلو کارہ شاکیرا بھی تقریب میں موجود تھیں۔ انہوں نے اپنے گیت Did It Again پر اپنے ڈانس سے شائقین کو لبھایا۔

ایم ٹی وی میوزک یورپ ایوارڈز کی تقریب میں اِس سال رحلت کر جانے والے مشہور امریکی پرفارمر مائیکل جیکسن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے ایک میوزک ویڈیو بھی پیش کیا گیا۔