1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایوانکا ٹرمپ بھارت کے دورے پر

عابد حسین
28 نومبر 2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور مشیر ایوانکا ٹرمپ بھارتی شہر حیدرآباد پہنچ گئی ہیں۔ وہ وہاں گلوبل انٹرپرینیئورشپ سمٹ میں شرکت کریں گی۔ حیدر آباد میں سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/2oNhp
Ivanka Trump
تصویر: Getty Images/W. McNamee

بھارتی شہر حیدر آباد میں آج سے منافع بخش کاروبار جاری رکھنے والے خواتین و حضرات کی گلوبل انٹرپرینیئورشپ سمٹ شروع ہو گئی ہے۔ اس بین الاقوامی کانفرنس کا موضوع ’’خواتین پہلے اور خوشحالی سب کے لیے‘‘ ہے۔

حیدر آباد شہر کے انٹرنیشنل کنوینشن سینٹر میں منعقد ہونے والی تین روزہ کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ، امریکا کی نمائندگی کر رہی ہيں۔ اُن کی شرکت کی ایک دوسری وجہ یہ ہے کہ وہ ایک کاروباری خاتون بھی ہیں۔ اُن کی ڈیزائنر جیولری بین الاقوامی اشرافیہ میں انتہائی مقبول ہے۔

امریکی ریٹیلر وال مارٹ کو صنفی امتیاز کے مقدمے کا سامنا

ویت نام میں خواتین کے تین روزہ عالمی اقتصادی فورم کا آغاز

ایوانکا ٹرمپ کی آمد پر بھارتی حیدرآباد سے فقیروں کا صفایا

پوپ کے ساتھ ملاقات، میلانیا اور ایوانکا ٹرمپ کا خصوصی انداز

اس کانفرنس کو عام طور پر جی ای ایس (GES) کے مخفف سے پکارا جاتا ہے۔ اس کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے ایوانکا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ جی ای ایس 2017 میں شریک ہو کر اِس بات کو یقینی بناننا چاہتی ہیں کہ دنیا بھر میں خواتین کے کاروباروں کو وقعت حاصل ہو اور اُس میں سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے۔ امریکی صدر کی بیٹی کے ہمراہ ایک بڑا وفد اس کانفرنس میں شریک ہے۔ وہ اِس کانفرنس میں کلیدی تقریر بھی کریں گی۔

Ivanka Trump Schuhe
بھارتی شہر حیدر آباد میں آج سے منافع بخش کاروبار جاری رکھنے والے خواتین و حضرات کی گلوبل انٹرپرینیئورشپ سمٹ شروع ہو گئی ہےتصویر: picture alliance/dpa/M.Kappeler

جی ای ایس میں دنیا بھر کے ایک سو ملکوں سے تعلق رکھنے والے پندرہ سو کاروبار کرنے والے افراد اور سرمایہ کار شریک ہیں۔ ان شرکاء میں اکثریت خواتین کی ہے۔ اس سالانہ کانفرنس کی ابتداء امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں سن 2010 میں ہوئی تھی۔ اُس وقت اس کو ابھرتے ہوئے کارباروں میں شامل خواتین کا ایک سالانہ کنوینشن قرار دیا گیا تھا ۔

بھارت کے ہائی ٹیک شہر کے طور پر شہرت رکھنے والے حیدر آباد کے انٹرنیشنل کنوینشن سینٹر کو سلامتی کے خصوصی انتظام و انصرام کے تحت ایک طرح سے محفوظ قلعہ بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ سلامتی کے انتظامات کے لیے دس ہزار سکیورٹی اہلکار متعین ہیں۔ ان افراد کو مختلف سڑکوں اور ہوٹلوں کے علاوہ مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔

پاک ۔ جرمن اقتصادی روابط میں پاکستانی خواتین کیا کردار ادا کرسکتی ہیں؟