1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایک اور لاش پاکستان کے حوالے

10 مئی 2008

بھارت حکومت نے ایک اور پاکستانی باشندے کی لاش پاکستانی حکام کے حوالے کر دی ہے۔ محمد اکرم کے سوگواران کا کہنا ہے کہ اکرم کا دماغی توازن کچھ درست نہیں تھا اور وہ غلطی سے سرحد پار کر گیا تھا۔

https://p.dw.com/p/Dxux
محمد اکرم کی لاش واہگہ بارڈر سے پاکستان لائی گئیتصویر: Ap

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کے مقدر کا فیصلہ ہونا ابھی باقی تھا کہ بھارت نے ایک اور لاش پاکستانی حکام کے حوالے کر دی ہے ۔ چونتیس سالہ محمد اکرم کی لاش ، ہفتے جے دن واہگہ بارڈر پر اس کی فیملی کے حوالے کر دی گئی ہے۔ بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔