1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایک اور مبینہ امریکی حملہ، کم از کم چار افراد ہلاک

12 اکتوبر 2008

اطلاعات کے مطابق افغانستان کی سرحد سے ملحق پاکستان کے قبائلی علاقے شِمالی وزیرستان میں ایک مبینہ امریکی میزائل حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/FYCI
بہت سے حلقوں کا خیال ہے کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن پاکستان کے قبائلی علاقوں میں روپوش ہیںتصویر: AP

یہ مبینہ امریکی فضائی حملہ ہفتے کے روز میران شاہ کے علاقے میں پیش آیا۔ پاکستانی حکّام کے مطابق یہ حملہ طالبان عسکریت پسند رہنما عمر دراز کے ٹھکانے پر کیا گیا تھا تاہم ہلاک ہونے والوں کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔ مبینہ امریکی حملے کی افواجّ پاکستان یا امریکہ کی جانب سے تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔ پاکستانی سرحد کے اندر مبینہ امریکی حملوں کی تعداد میں حالیہ ہفتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستانی حکّام نے دو ہفتے قبل شِمالی وزیرستان ہی میں ایک اور امریکی حملے میں القاعدۃ کے بیس غیر ملکی عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی۔