1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

باراک اوباما کا غیر معمولی دورہِ افغانستان

19 جولائی 2008

امریکی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار اور امریکہ کے اگلے ممکنہ صدر باراک اوباما ہفتے کے روز افغانستان پہنچ گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/EfJc
باراک اوباما پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان پر امریکی حملوں کے حق میں متعدد بار بیان دے چکے ہیںتصویر: AP
ان کے اس دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ اوباما مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے علاوہ یورپ کا دورہ بھی کریں گے۔ اوباما کا دورہِ افغانستان پاک افغان تعلقات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کی تبدیل ہوتی ہوئی پالیسی کے حوالے سے پاکستان پر کیا اثرات مرتّب کرے گا، ہم نے دریافت کیا اسلام آباد میں مقیم سیکورٹی اور افغان امور کے ماہر سلیم شاہ سے۔سلیم شاہ کا کہنا ہے کہ باراک اوباما کی افغان پالیسی جارج ڈبلیو بش سے مختلف ہوگی اور وہ پاکستان کے ساتھ زیادہ سختی سے نمٹنا چاہیں گے۔