1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بارش کی برکتیں

22 دسمبر 2007

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیاں کھیلا جانے والا ٹیسٹ ، بارش کی وجہ سے ڈرا۔ اور سابق لیگ اسپنر شین وارن کی نئی ذمہ دارری۔

https://p.dw.com/p/DYMV



سری لنکا کی بہترین بالنگ ، شاندار بیٹنگ ، کھیل پر مکمل گرفت مگر کیا کیا جائے کہ جب بارش برس پڑے۔ آخری ٹیسٹ میچ میں لگتا تو یہ تھا کہ سری لنکا بہت آرام سے یہ ٹیسٹ بھی جیت جائے گا ، لیکن انگلینڈ کے خلاف یہ تیسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ اس طرح سری لنکا نے سیریز 1صفر سے جیت لی۔ آج کھیل شروع ہونے کہ بعد ایسا لگ رہا تھا کہ سری لنکا یہ ٹیسٹ بھی جیت جائے گا لیکن بارش کی مداخلت کی وجہ سے کھیل کو ختم کر دیا گیا۔ سری لنکا نے اس ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 499 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 81 رنز بنا سکی اور فالو آن کا شکار ہوئی۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی کارکردگی گو کہ پہلی اننگز سے بہتر تھی لیکن اس کے باوجود بھی جیتنے کےلئے نا کافی ۔ باررش شروع ہونے تک انگلینڈ کی 251 رنز پر چھ وکٹیں گر چکی تھیں۔
اب بات کرتے ہیں
نیوزی لینڈ کی جہاں اس وقت بنگلہ دیش کی ٹییم دورے پر ہے۔ اس دورے میں بنگلہ دیش کی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ کل ہملٹن میں کھیلے۔ پہلے وارپ اپ میچ میں ببنگلہ دیش کو آکلینڈ نے سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ ٹی کے کپتان ڈینئل ویٹوری نے کہا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹسمینوں کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی تھی۔ لیکن ہمیں اب بنگلہ دیش کے خلاف اچھی پرفارمنس دکھانا پڑے گی۔