1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بالغ لڑکا لڑکی بغیر شادی کے بھی ساتھ رہ سکتے ہیں:بھارتی سپریم کوررٹ کا فیصلہ

24 مارچ 2010

بھارت میں سپریم کورٹ نے غیر شادی شدہ مرد اور عورت کو ایک ساتھ رہنے کی قانونی اجازت دے دی ہے۔

https://p.dw.com/p/Mb2f
تصویر: EURO THEATER CENTRAL

بھارت میں سپریم کورٹ نے غیر شادی شدہ مرد اور عورت کو ایک ساتھ رہنے کے اقدام کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بالغ لڑکا اور لڑکی اپنی مرضی سے ایک ساتھ زندگی گزارتے ہیں تو یہ جرم نہیں بلکہ یہ ان کا حق ہے۔

Filmszene aus Billu Barber
بلو باربر فلم کا ایک سینتصویر: Eros International

تامل فلموں کی اداکارہ خوشبو نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ان کے خلاف 2005ء میں درج ہونے والے وہ 20 مقدمات خارج کئے جایئں جن میں الزام لگایا گیا تھا کہ اداکارہ نے ایک جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے مبینہ طور پرغیراخلاقی ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی بھی تعلیم یافتہ شخص یہ امید نہیں رکھے گا کہ اس کی دلہن کنواری ہوگی۔ اس بیان کےسامنے آنے کے بعد جنوبی بھارت کے کچھ علاقوں میں لوگوں نے شدید ردعمل ظاہرکیا تھا جہاں39 سالہ خوشبو، اداکارہ کے طور پر مشہور ہیں۔ خوشبو نے 2008ء میں چنائی کی ایک عدالت میں اسی نوعیت کی ایک درخواست دائر کی تھی جو خارج ہونے کے بعد اس نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا تھا۔

Valentinstag der Innenstadt von der bulgarischen Hauptstadt Sofia
محبت کی علامتتصویر: AP

خوشبو کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے تین رکنی بینچ نے کہا کہ یہ نجی معاملہ ہے اور ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں۔ اداکارہ کے بیان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے والوں کے وکلاء سے ججوں نے کہا کہ وہ کسی ایسے واقعے کا ثبوت پیش کریں، جہاں خوشبو کا بیان سننے کے بعد کوئی لڑکی اپنے عاشق کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی ہو۔ بھارت میں آج بھی شادی کی رسم دھوم دھام سے منائی جاتی ہے اور وہاں مشترکہ خاندانی نظام ہے جس میں دادا، دادی، والدین، پوتے اور دوسرے رشتہ دار اکٹھے رہتے ہیں۔

رپورٹ: بخت زمان

ادارت : کشور مصطفیٰ