1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بالی وڈ: ’کمینے‘ صرف بالغوں کے لیے

رپورٹ: ندیم گل، ادارت: شامل شمس10 اگست 2009

بالی وُڈ میں اِن دنوں شاہد کپور اور پریانکا چوپڑا کی ریلیز کے لئے تیار فلم "کمینے" کے چرچے ہیں۔ تاہم بھارتی فلم سینسر بورڈ نے اسے "اے سرٹیفیکیٹ" دیا ہے یعنی یہ فلم صرف بالغوں کے لئے مناسب ہے ۔

https://p.dw.com/p/J6gp
فلم کی ہیروئن پریانکا چوپڑہتصویر: AP
Krassimira Stoyanova als Desdemona an der Staatsoper Wien
وشال بھردواج کی گزشتہ فلم ’اومکارا‘ شیکسپیئر کے ڈرامے ’اوتھیلو‘ سے متاثر تھیتصویر: AP

27 سالہ شاہد نے ہفتہ کو فلم کی پبلسٹی کے لئے پنجاب اور ہریانہ کے مشترکہ دارالحکومت چندیگڑھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایک انٹرویو میں انہوں نے بھی اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ان کی اس فلم کو "A" سرٹیفیکیٹ کیوں دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سینسر بورڈ نے فلم میں تشدد کے مناظر کو اس کی وجہ قرار دیا ہے۔ تاہم شاہد نے جواز پیش کیا کہ عامر خان کی فلم "گجنی" میں بھی تشدد کے مناظر تھے لیکن اسے "اے سرٹیفیکیٹ" نہیں دیا گیا جبکہ "کمینے" میں نازیبا زبان کا استعمال بھی نہیں کیا گیا۔

اس فلم کے ہدایت کار وشال بھردواج کو بنیادی طور پر آرٹ فلموں کے لئے جانا جاتا ہے۔ ان کی زیر ہدایت بننےو الی فلم "اومکارا" نے 2005ء میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑے، جس کے مرکزی کرداروں میں اجے دیوگن، کرینا کپور اور سیف علی خان شامل تھے۔ فلم کا مرکزی خیال شیکسپیئر کے ڈرامے اوتھیلو سے لیا گیا تھا۔

شاہد کے مطابق "کمینے" بھردواج کی پہلی کمرشل فلم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فلم لَواسٹوری نہیں اور وہ اس میں ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔

شاہد نے بتایا کہ اس کی شوٹنگ ممبئی میں ہوئی ہے اور انہوں نے ڈبل رول میں "چارلی" اور "گڈو" کا کردار نبھایا ہے۔ ان میں سے ایک کردار ٹھیک طرح سے بول نہیں پاتا۔ شاہد کے مطابق اس کردار کے لئے انہوں نے ENT ڈاکٹروں اور دیگر ماہرین سے مشاورت کی۔