1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بان کی مون مداخلت نہ کریں ‘ پاکستان

7 نومبر 2007

پاکستان نے ایمرجنسی کے نفاذ پر غیر ملکی تنقید کو مسترد کردیا ہے۔ وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ عالمی برادری ہمارے اندرونی مسائل سے نا آشنا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYGK
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مونتصویر: AP

پاکستان نے ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے ، وزارت خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر غیر ملکی تنقید ملک کو درپیش مسائل کا صحیح ادراک نہ ہونے کا نتیجہ ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون پر یہ الزام بھی لگایا ہے کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے سیکریٹری جنرل نے بان کی مون سے اپنی ملاقات کی۔ اورران کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستان میں قانون کی بالادستی ہے اور جمہوریت کا پابند ہے۔ اس ملاقات میں بان کی مون نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے انہیں امید ہے کہ پاکستان جلد جمہوریت کی طرف واپس آ جائے گا۔ اقوام متحدہ کی سیکریٹری جنرل نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں پاکستان کے موجودہ حالات پر انہیں شدید تشویش ہے۔منیر اکرم نے اپنی بات چیت کے بعد کہا کہ پاکستان کے جوبھی حالات ہیں اس سے عالمی برادری کا براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ہمارا اندورنی معاملہ ہے اور ہم کسی طرح کی بیرونی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔

وزارت خارجہ نے صدر بش کے بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جس میں انہوں نے صدر مشرف سے ایمرجنسی جلد از جلد اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ محمد صادق نے کہا کہ حکومت کا یہ ایک غیر معمولی قدم ہے جو غیر معمولی حالات کے پیش نظر اٹھایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے ہمارے دوست ممالک ہماری اندرونی صورتحال کو سمجھنیں کی کوشش کریں گے۔