1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بحیرہ ایجیئن میں مہاجرین کی کشتی الٹ گئی، سات افراد ہلاک

اے ایف پی
28 جولائی 2017

ترک سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق بحئیرہ ایجیئن کے پانیوں میں مہاجرین کی ایک کشتی ڈوبنے کے نتيجے  ميں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

https://p.dw.com/p/2hJIs
Mittelmeer - Flüchtlinge - Boot
تصویر: picture-alliance/NurPhoto/T. Markou

جمعرات کے روز ترکی کے تفریحی شہر سیسم کے قریب کشتی الٹنے کے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں پانچ بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ انادولو نیوز ایجنسی کے مطابق نو تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے اور اُن کا ايک مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ ہلاک ہونے والے سات افراد کی قومیتوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

بچائے جانے والے تارکین وطن کا تعلق عراق، شام اور صومالیہ سے ہے۔ ترک حکام ایک لاپتہ تارک وطن اور کشتی پر سوار انسانی اسمگلرکو تلاش کر رہے ہیں۔ تارکین وطن کو یونانی جزائر اسمگل کرنے والا یہ شخص ترک باشندہ ہے۔

گزشتہ برس مارچ میں یورپی یونین اور ترکی کے مابین مہاجرین کے حوالے سے طے پانے والے ایک معاہدے کے مطابق ترک ساحلوں سے غیر قانونی طور پر یونانی جزائر کا رخ کرنے والے تمام مہاجرین کو واپس ترکی بھیجا جانا ہے۔ ان غیر قانونی مہاجرین میں زیادہ تعداد شامی مہاجرین کی رہی ہے۔