1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے ڈر سے منتقلی کا عمل

13 اپریل 2010

برازیل میں گزشتہ ہفتےہونے والی شدید بارشوں کے بعد حکومت نے مزید لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کی بناء پر ہزاروں افراد کو شینٹی ٹاؤن سے منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

https://p.dw.com/p/MuvN
تصویر: AP

برازیل میں گزشتہ ہفتےہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں 224 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جس کے بعد حکومت نے لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کی وجہ سے شینٹی ٹاؤن سے منتقلی کا سلسلہ شروع کیا ہے اوریہ منتقلی مکمل ہونےکے بعد بارشوں متاثرہ گھروں کو مسمار کر دیا جا ئے گا۔

یہاں حال ہی میں ہونے والی بارشوں کے ریوڈی جنیورو کے مئیرایڈوارڈو پائس کا کہنا ہے مورو دی اروبو کے مکینوں کی منتقلی شروع کی جا چکی ہے تاکہ متاثرہ گھروں کوخود ہی مسمارکیا جا سکے۔ مئیر نے پچھلے ہفتےہونے والی ان شدید بارشوں کے بعد اعلان کیا تھا کہ لوگوں کو زبردستی یہاں سے منتقل کیا جائے گا کیونکہ ابھی مزید بارش کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ درجنوں افراد کواس خطرناک زون میں رہنے کی اجازت نہیں سکتے۔ پائس کے مطابق اس علاقے میں دس ہزار کے قریب افراد رہ رہے ہیں۔ میئر نے مزید بتایا کہ دوسری جگہ عارضی طورپر رہائش اختیار کرنے والے خاندانوں کوگزر بسر کے لئے "سوشل پنشن" کی مد میں ماہانہ 141 ڈالردیے جا ئیں گے۔ اس دوران ان لوگوں کے لیے نئے گھر تعمیر کئے جا ئیں گے۔

Erdrutsch in Brasilien
متاثرہ افراد کو "سوشل پنشن" کی مد میں ماہانہ 141 ڈالردیے جا ئیں گےتصویر: AP

برازیل کی جنوب مشرقی ریاست ریوکےگورنر سرجیوکاربل نے مورو دہ بمبا کی کچی آبادی کے متاثرہ علاقے کے دورے کے وقت اعلان کیا تھا کہ بارشوں کے دوران ہونے والے نقصان کوپورا کرنے کے لئے وفاقی حکومت دو اعشاریہ تین بلین ڈالر دے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کچی آبادی گندگی کے ایک پرانے ڈھیر پر تعمیرکی گئی تھی جو حالیہ بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ ہوگئی اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ملبے تلے زندہ دب گئے تھے۔ وزیرمحنت کارلوس لوپی کا کہنا ہے کہ لوگوں کی گھروں کی تعمیر نو کے لئے 3 فیصد منا فع کی شرح سے567 ملین ڈالر مالیت کا تیس سالہ کریڈٹ لائن قائم کر دیا گیا ہے۔

Überschwemmung in Brasilien nahe Rio de Janeiro Botafogo
حکومت نے مزید بارشوں اور لینڈ سلائڈنگ کے خطرے کی وجہ سے علاقہ خالی کرانے کا سلسلہ شروع کیا ہےتصویر: AP

دوسری جانب وفاقی حکومت سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کی مدد کے لئے پہلے کے لئے 113 ملین ڈالر کی رقم دے چکی ہے۔ محکمہ شہری دفاع کے ذرائع کے مطابق ان بارشوں اور سیلاب سے شینٹی ٹاؤن میں141 اور ریو دی جنیرو میں 63 لوگ ہلاک ہو گئے تھے جبکہ پچاس ہزار کے قریب اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا تھا۔ ماہرین اس تباہی کا الزام حکومت پر لگاتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس علاقے میں گھروں کی تعمیر کے لئے صحیح منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی اور گھروں کی تعمیر کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا۔

رپورٹ : بخت زمان یوسفزئے

ادارت : عدنان اسحاق