1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برطانوی باکسر عامر خان کی ایک اور فتح

17 اپریل 2011

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ہفتے کے روز کھیلے جانے والے میچ میں چیلنجر شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے پال میکلوسکی کو شکست دے کر ورلڈ لائٹ ویلٹرویٹ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/10uvM
تصویر: AP

سابق اولمپک سلور میڈل عامر خان کے ہاتھوں شکست کھانے والے 31 سالہ میکلوسکی کی 23 میچوں میں یہ پہلی شکست تھی۔ کُل 12 راؤنڈز پر مشتمل اس میچ کے شروع سے ہی عامر خان کافی تیز رفتاری سے اپنے مدمقابل پر تابڑ توڑ حملے کررہے تھے۔ خان کی گرفت میچ پر کافی مضبوط تھی، جب حادثاتی طور پر دونوں باکسرز کے سر ٹکرانے کی وجہ سے میکلوسکی کی بائیں آنکھ کے اوپر زخم آگیا۔

چھٹے راؤنڈ میں ریفری نے میچ روک کر ڈاکٹر کو طلب کرلیا۔ زخم کے معائنے کے بعد ڈاکٹر کی طرف سے ریفری کو بتایا گیا کہ زخم کافی شدید ہے اور اس کے ساتھ میچ جاری نہیں رکھا جاسکتا۔ چنانچہ ریفری نے میچ ختم کرتے ہوئے فیصلہ ججز پر چھوڑ دیا۔ اس میچ کے تینوں ججوں نے متفقہ طور پر عامر خان کو فاتح قرار دیا۔ تاہم میکلوسکی اس فیصلہ سے مطمئن نہیں تھے اور لڑائی جاری رکھنا چاہتے تھے۔

اس میچ کو دیکھنے کے لیے 16 ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ میکلوسکی کے مینیجر بیری ہیرن نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اس غیر پیشہ ورانہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف برطانوی باکسنگ کنٹرول بورڈ میں شکایت کریں گے۔

عامرخان اب تک اپنے 25 میچوں میں سے 24 میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ ان میں سے 17 میچوں میں انہوں نے اپنے مدمقابل کو ناک آؤٹ کیا۔

رپورٹ: افسراعوان

ادارت: عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں