1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بریمن جرمن فٹبال کپ کے فائنل میں

23 اپریل 2009

جرمن فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں بریمن نے ہیمبرگ کو پنلٹی ککس کی بنیاد پر شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فائنل میں بریمن کا سامنا لیورکوزن کی ٹیم سے ہو گا۔

https://p.dw.com/p/Hcaw
بریمن کے گول کیپر ویزے گول روکنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئےتصویر: AP

بدھ کی رات کھیلے گئے اس سیمی فائنل میچ میں بریمن کے گول کیپر ٹم ویزے نے تین پنلٹی ککس روک کر ہیمبرگ کو فتح سے دور کر دیا۔ مقررہ وقت کے بعد دئے گئے اضافی وقت میں بھی میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا جس کے بعد فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر کے ذریعے ہوا۔ دونوں ٹیمیں کھیل کے ہر شعبے میں ہم پلہ نظر آئیں مگر دونوں ٹیموں کے درمیان واحد اور واضح فرق گول کیپر Tim Wiese کی غیر معمولی مہارت تھی۔

Tim Wiese beim Elfmeter
ویزے نے تین پنلٹی ککس روک کر ہیمبرگ کو فتح سے دور کر دیاتصویر: AP

کھیل کے آغاز میں Per Mertesacker نے ہیمبرگ کو بریمن پر برتری دلادی جو بہت دیر تک برقرار رہی۔ تاہم دوسرے ہاف میں بریمن کے کھلاڑی Ivica Olic نے گول کر کے کھیل برابر کردیا جو میچ کے آخر تک برابر رہا۔ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد اضافی وقت دیا گیا مگر ہیمبرگ کو ایک بڑا دھچکا اس وقت لگا جب کپتانDavid Jarolim کو فاؤل کرنے پر سرخ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا گیا۔ اس کے بعد ہیمبرگ کو اپنے دس کھلاڑیوں کےساتھ بریمن کا مقابلہ کرنا پڑا۔ اضافی وقت میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ جس کے بعد بات پنیلٹی شوٹ آؤٹ تک پہنچ گئی۔

بریمن کے گول کیپر ویزے نے ہمبرگ کے کھلاڑیوں جیروم بوآتینگ، Olic اور Jansen کے پنیلٹی ککس پر گول نہ ہونے دیا۔ کھیل کے بعد گول کیپر ویزے کا کہنا تھا:’’ یہ شام میرے فٹ بال کیریئر کی سب سے بہترین شام تھی۔‘‘

Fußball DFB Pokal Hamburger SV - Werder Bremen
میچ مقررہ وقت کے خاتمے کے بعد اضافی وقت کے اختتام تک ایک ایک گول سے برابر رہاتصویر: AP

شمالی جرمنی سے تعلق رکھنے والی یہ دونوں ٹیمیں EUFA کپ اور بنڈس لیگا میں بھی ایک دوسرے کا سامنا کرنے والی ہیں۔

منگل کو ڈسلڈورف شہر میں 35 ہزار شائقین کی موجودگی میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میچ میں بائر لیور کُوزن کی ٹیم نے مائنز کی ٹیم کو شکست دے دی تھی۔ اِس طرح سن 1993 میں یہ کپ جیتنے والی بائر لیور کوزن کی ٹیم تیسری مرتبہ اِس کپ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی گئی۔

جرمن فٹبال کپ کا فائنل میچ 30 مئی کو جرمن دارالحکومت برلن میں کھیلا جائے گا، جہاں بریمن کی ٹیم کا مقابلہ بائر لیورکوزن کی ٹیم کے ساتھ ہو گا۔

جرمن فٹبال کپ اس کھیل میں قومی چیپیئن شپ مقابلوں کے بعد جرمنی میں فٹبال کا دوسرا اہم ترین اعزاز تصور کیا جاتا ہے۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : مقبول ملک