1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بغداد بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوںکی تعداد99 ہو گئی

1 فروری 2008

سن2007 کے آخری ہفتوں کے نسبتاً پرسکون گزرنے کے بعد اب ایک مرتبہ پھر خونی حاد ثات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ جمعہ کے دن بغداد میں دو مختلف خود کش حملوں میں تقریباً 99افراد ہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYF9
مرکزی بغداد کی ایک مارکیٹ میں خودکش حملے کے بعد انتظامیہ علاقے کی صفائی میں مصروف
مرکزی بغداد کی ایک مارکیٹ میں خودکش حملے کے بعد انتظامیہ علاقے کی صفائی میں مصروفتصویر: AP

پولیس حکام کے مطابق عراقی دارلحکومت بغداد میں دو مختلف خودکش بم حملوں کے نتیجے میں 99افراد ہلاک گئے ہیں۔ بغداد میں گزشتہ چھ ماہ میں یہ سب سے زیادہ خونی دھماکہ ثابت ہوا ہے ۔

حکام کے مطابق شہر کے مرکزی حصے الغازی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں 62افراد ہلاک جبکہ 88زخمی ہوئے۔ پہلے دھماکے کے 20منٹ بعد ایک اور خودکش بم حملہ مصروف ترین پرندوں کی ایک مارکیٹ میں ہوا جہاں37افراد ہلاک جبکہ 57زخمی ہوئے ۔

عراقی حکام نے کہا ہے کہ ان بم حملوں میںدو عورتوں کو استعمال کیا گیا ہے جن کا دماغی توزان درست نہیں تھا۔ ۔ یہ تازہ ترین بم دھماکے ایسے موقعے پر ہوئے ہیں جب جنوری میں عراق میں پر تشدد واقعات میں حیرت انگیز کمی واقع ہوئی تھی۔

حکام کے مطابق جنوری میں کل 541عراقی ہلاک ہوئے جن میں سے 423 شہری ، 22 فوجی جبکہ 56 پولیس اہلکار تھے ۔ عراقی اور امریکی حکام نے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ان حملوں میں کمی کی ایک وجہ عراق میں مزید اتحادی افواج کی تعیناتی بھی بتائی ہے ۔