1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بغداد سلسلہ وار دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 28 تک پہنچ گئی

6 اپریل 2010

عراقی فوجی حکام کے مطابق ملکی دارالحکومت بغداد کے رہائشی علاقوں میں ہونے والے متعدد دھماکوں میں 90 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔

https://p.dw.com/p/MnyN
تصویر: AP

بغداد کے 'سٹی آپریشن کمانڈ سینٹر' کے ایک ترجمان میجر جنرل قاسم الموسوی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ موسوی کے مطابق ان میں سے ایک دھماکہ شہر کے مرکزی حصے میں وزارت ثقافت کے دفتر کے قریب ہوا ہے۔

Irak / Bagdad / Anschlag
بغداد میں اتوار چار اپریل کو غیر ملکی سفارت خانوں کے قریب ہونے والے دھماکوں میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔تصویر: AP

اطلاعات کے مطابق پہلا دھماکہ علاوی کے علاقے میں موجود ایک ریستوران میں ہوا، دوسرا شوالا کے علاقے میں، دو دھماکے چِکُوک کے مقام پر بےگھر افراد کے ایک کیمپ میں جبکہ پانچواں دھماکہ شہر کے مغربی حصے شُرتا ربیعہ میں ہوا۔

عراق میں گزشتہ پانچ روز کے دوران پرتشدد واقعات کے نتیجے میں اب تک 90 افراد مارے جا چکے ہیں۔ بغداد میں اتوار 4 اپریل کو بھی غیر ملکی سفارت خانوں کے قریب ہونے والے دھماکوں میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

رپورٹ : افسر اعوان

ادارت : عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں