1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بلوچستان میں فائرنگ کا واقعہ، پانچ افراد ہلاک

عاطف توقیر
9 اکتوبر 2017

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔ بتایا گیا ہےکہ اس واقعے میں تین شیعہ مسلمانوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2lUhm
Pakistan nach Bombenanschlag in Provinz Baluchistan
تصویر: picture-alliance/dpa/R. Khan

بتایا گیا ہے کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح حملہ آوروں نے شیعہ سبزی فروشوں کی ایک گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی، جب وہ صوبائی درالحکومت کوئٹہ سے نکل رہی تھی۔

مقامی پولیس اہلکار ان سبزی فروشوں کی گاڑیوں کو پولیس کا تحفظ حاصل ہوتا ہے، تاہم آج ان میں سے ایک گاڑی تاک کر کی گئی فائرنگ کا نشانہ بنی۔ مقامی پولیس افسر عبدالرزاق چیمہ کے مطابق یہ گاڑی پولیس کے ہم راہ چلنے والے قافلے سے الگ ہو گئی تھی۔

جھل مگسی میں مزار پر خود کش حملہ، ہلاکتوں کی تعداد اب چوبیس

کوئٹہ کے قریب بس اور وین میں تصادم، کم از کم تیرہ افراد ہلاک

جھل مگسی ميں خونريز حملہ، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

چیمہ نے بتایا کہ اس حملے میں ہزارہ شیعہ اقلیت سے تعلق رکھنے والے تین افراد مارے گئے، جب کہ واقعے میں گاڑی کا ڈرائیور اور ایک راہ گیر بھی ہلاک ہو گیا۔ اس حملے میں ایک سبزی فروش گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا، جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک اور مقامی پولیس افسر نصیب اللہ نے بھی اس واقعے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ دونوں پولیس اہلکاروں نے اس واقعے کو فرقہ واریت کے تناظر میں کی گئی کارروائی قرار دیا۔

یہ بلوچ تارک وطن جرمنی کیوں آنا چاہتا ہے؟

فی الحال کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے، تاہم ماضی میں ہزارہ اقلیت پر ہونے والے حملوں میں طالبان عسکریت پسند ملوث رہے ہیں۔

پاکستان کی قریب دو سو ملین آبادی میں شیعہ اقلیت کا تناسب بیس فیصد ہے اور اس برادری کو فرقہ ورانہ سنی تنظیموں اور عسکریت پسندوں کی جانب سے حملوں کا سامنا رہتا ہے۔