1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بلوچ کلچر ڈے، سالانہ یوم ثقافت پر رنگا رنگ تقریبات

بینش جاوید2 مارچ 2016

ہر سال کی طرح اس سال بھی دو مارچ کو پاکستان بھر میں بلوچ یوم ثقافت منایا جا رہا ہے۔ بلوچستان میں اس حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/1I5Ni
Pakistan Deutschland Balochistan Abend im deutschen Konsulat in Karachi Tanz
کراچی میں اٹھارہ نومبر 2013ء کو ’ایک شام، بلوچستان کے نام‘ میں فنکار بلوچ رقص پیش کر رہے ہیںتصویر: Rafat Saeed

پگڑی، روایتی چپل، خواتین کے رنگ برنگے کڑھائی والے ملبوسات اور بلوچ نوجوانوں کا خصوصی رقص، بلوچ ثقافت کے عکاس ہیں۔ اس بلوچ یوم ثقافت کی مناسبت سے کئی افراد نے سوشل میڈیا پر بلوچ ثقافت کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے تصاویر پوسٹ کی ہیں اور اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر کی ایک صارف نے لکھا کہ بلوچ ثقافت میں شعراء اور مصنفوں کے ساتھ ساتھ ادبی ميلوں کو بھی اہم مقام حاصل ہے۔ ایک صارف نے بلوچستان کے خوبصورت علاقوں کا ذکر کیا۔

پاکستان کا سب سے کم ترقی یافتہ صوبہ بلوچستان کبھی ترقی و ثقافت کا گہوارہ رہا ہے اور بلوچستان کی قدیم تاریخ پر تحقیق میں مصروف ایک جرمن محقق اوتے فرانکے کہتی ہیں کہ وادیِ سندھ کی تہذیب بھی بلوچستان ہی کی مرہون منت رہی ہے۔

Pakistan Deutschland Balochistan Abend im deutschen Konsulat in Karachi Musik
بلوچ فنکار اٹھارہ نومبر 2013ء کو کراچی کے جرمن قونصل خانے میں منعقدہ ’ایک شام بلوچستان کے نام‘ میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیںتصویر: Rafat Saeed

ٹوئٹر پر کچھ لوگوں نے بلوچستان کے خصوصی پکوانوں کو بھی اس پاکستانی صوبے کی ثقافت کا ایک اہم حصہ ٹھہرایا۔

فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے بلوچستان کے شہر دلبندین میں ایک میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

کچھ افراد نے خصوصی بلوچ رقص کی بھی ویڈیوز شئیر کیں۔

اس دن کے موقع پر بلوچستان کے مقامی اور کچھ قومی ٹی وی چینلز نے بلوچ ثقافت کے حوالے سے خصوصی پروگرام دکھائے ہیں۔