بلیوں کا عالمی دن
آٹھ اگست کے روز بلیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ بھلے یہ گرمپی کیٹ جیسی اصل بِلی ہو یا پھر گارفیلڈ جیسا کوئی افسانوی کردار، نرم پاؤں اور نرم جسم والا یہ جانور دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔
سیسل
حال ہی میں زمبابوے کے ایک نیشنل پارک کا معروف ترین جانور ’سیسل‘ ایک امریکی ڈینٹل ڈاکٹر کے شوق کا شکار ہو گیا۔ اس ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اسے معلوم نہیں تھا کہ وہ جس شیر کو شکار کر رہا ہے وہ سیسل ہے، مگر یہ ڈینٹسٹ اس وقت بہت سے لوگوں کے لیے نفرت کی علامت بن چکا ہے۔ یہاں تک کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی مل چکی ہیں۔
گرمپی کیٹ - تُند مزاج بلی
شاید انٹرنیٹ کی دنیا کی معروف ترین بِلی غصے میں نظر آنے والی یہ بلی ہے جسے ’گرمپی کیٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس بلی کی تصاویر والی ٹی شرٹس، کتابوں کے کورز اور اسٹفڈ جانوروں کی فروخت کے ذریعے 2013ء اور 2014ء کے درمیان دنیا بھر میں 100 ملین ڈالرز سے زائد منافع کمایا گیا۔
چیشائر
یہ ٹائیگر کیٹ، جو 1951ء میں ریلیز ہونے والی ڈزنی فلم ’ایلِس اِن وَنڈرلینڈ‘ میں ’چیشائر کیٹ‘ کے نام سے مشہور ہوئی، خود کو لوگوں کی نظروں سے اوجھل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس ایک خصوصیت کے علاوہ یہ ڈزنی کی دیگر فلموں میں دکھائے جانے والے ٹائیگر کریکٹرز مثلاﹰ سِمبا، لائن کِنگ یا جنگل بُک کے شیر خان وغیرہ، جیسی ہی ہے۔
کیٹ وومین
کیٹ وومین کا کردار پہلی مرتبہ ’بیٹ مین‘ کامِک میں 1940ء کی دہائی میں منظر عام پر آیا۔ یہ کردار کہیں مثبت پہلو لیے ہوتا ہے تو کہیں منفی۔ 2004ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’بلیک کیٹ‘ میں کیٹ وومین کا کردار ہیلی بیری نے ادا کیا تھا۔
’پُس ان دا بوٹ‘ - بوٹوں والا بِلا
خوبصورت جوتے پہنے ہوئی بِلے کا کردار 19 ویں صدی کے اوائل میں گرِم برادرز کی لکھی ہوئی دیو مالائی کہانیوں میں ملتا ہے۔ یہ کردار ایک غریب پَن چکی والے کے بیٹے کی مدد کرتا ہے جو ایک شہزادی سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ دور حاضر میں اس کردار کو بچے فلم Shrek سے جانتے ہیں۔
میئر اسٹبز
’میئر اسٹبز‘ دراصل امریکی ریاست الاسکا کے تاریخی ڈسٹرکٹ ٹیلکیٹنا کا اعزازی میئر ہے۔ اس ڈسٹرکٹ کے باسیوں کی تعداد قریب 900 ہے۔ یہ بِلا 2013ء میں ایک کُتے کے حملے میں شدید زخمی ہو گیا تھا اور اس کی دُم کٹ گئی تھی۔ یہ 2014ء میں ریاستی سینیٹ کا بھی امیدوار تھا مگر کامیاب نہ ہو سکا۔
گارفیلڈ
اگر یہ لالچی بلی کھا نہ رہی ہو یا سوئی نہ پڑی ہو تو پھر یہ اپنے مالک جان اور اس کے کتے اوڈی کے لیے درد سر بنی رہتی ہے۔ جرمن زبان میں پہلا گارفیلڈ کومِک 19 جون 1978ء کو منظر عام پر آیا تھا۔ اس وقت کے بعد سے گارفیلڈ کو دنیا بھر میں شہرت حاصل ہے۔
مارو
انٹرنیٹ کی دنیا کا ایک اور معروف کردار مارو بھی ہے۔ یو ٹیوب پر لاکھوں لوگ مارو کے کلپس دیکھ چکے ہیں جن میں یہ بلی زیادہ تر گتے سے بنے مختلف طرح کے ڈبوں میں گھسنے کی شوقین دکھائی دیتی ہے۔
ہیلو کِٹی
’ہیلو کِٹی‘ کا کردار ایک جاپانی کمپنی سانریو نے 1974ء میں تخلیق کیا۔ آج ہیلو کِٹی کا کردار مختلف چیزوں پر دیکھا جا سکتا ہے جن میں اسٹفڈ انیملز سے لے کر ٹی شرٹس، کپ اور پلیٹوں کے علاوہ الیکٹرک گِٹار تک پر اس کردار کی تصاویر موجود ہوتی ہیں۔