1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا:آرمینیا بیلے فیلڈ کو اپنا ریکارڈ بہتر کرنے کا یقین

28 جنوری 2009

بیلے فیلڈ اسٹیڈیم کی مرمت و بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ اب نئی شکل والے اس سٹیڈیم میں بہترین کھیل پیش کیا جانا باقی ہے۔ آرمینیا بیلے فیلڈ کو اس سیزن میں اپنا پُرانا ریکارڈ توڑنا ہوگا۔

https://p.dw.com/p/Ghxw
آرمینیا بیلے فیلڈ فٹ بال ٹیم 1980ء تا 1985ء تک بنڈس لیگا یعنی جرمن فٹ بال لیگ درجہ اول میں کھیلتی رہی،تصویر: picture alliance /dpa

یہ فٹ بال ٹیم 1980ء تا 1985ء تک بنڈس لیگا یعنی جرمن فٹ بال لیگ درجہ اول میں کھیلتی رہی، لیکن اس کے بعد سےآج تک بیلے فیلڈ کی ٹیم 6 سال تک مسلسل فرسٹ کلاس لیگ میں نہ کھیل سکی۔

ٹیم کے کوچ میشائیل فرونٹچیک کو لیگ میں بہتر کارکردگی کا پورا یقین ہے۔ وہ کہتے ہیں:’’ ہم اس سال بھی بنڈس لیگا میں اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے اور جرمن فٹ بال لیگ درجہ دوم کا رخ نہیں کریں گے۔‘‘

ایسی رجاعت پسندی کی واقعی ضرورت ہے کیونکہ آرمینیا بیلے فیلڈ اس وقت درجہ اول کی ٹیموں میں آخری نمبروں پر ہے، یعنی وہاں پر جہاں سے اسے درجہء دوم کی لیگ میں چلے جانے کا خطرہ ہے۔ اس سال درجہء اول میں شامل ہونے والی نئی ٹیمیں بھی اپنی کارکردگی کے اعتبار سے اس سے آگے ہیں۔

سنٹر فارورڈ کی پوزیشن کے لئے فن لینڈ کے کھلاڑی بیرٹ صادق کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ 21 سالہ کھلاڑی اس سے قبل ایف سی لاتھی میں کھیلتے رہے ہیں۔

آرمینیا بیلے فیلڈ کے مینیجر ڈیٹلیف ڈامائر کہتے ہیں:’’بیرٹ صادق ہیڈ کے ذریعے گول کرنے کے ماہر ہیں۔ اس سے ہماری اب تک کی فارورڈ لائن کو تقویت ملی ہے۔ ہم انہیں بنڈس لیگا میں پاؤں جمانے کے لئے خاصا وقت دیں گے۔‘‘

جنوبی افریقہ کا کھلاڑی : ٹیم کا نمبر۔ ون گول کیپر

آرمینیا بیلے فیلڈ کے کوچ نے 28سالہ میشائیل لیمی کے بارے میں بتایا کہ وہ ٹیم کے لئے تقویت کا باعث بنے ہیں۔ لیمی جرمن فٹ بال ٹیم ڈوئیزبرگ میں کھیلتے تھے، جو ناقص کارکردگی کی وجہ سے لیگ میں ایک درجہ نیچے چلی گئی۔ اس سے قبل وہ ہالینڈ کی بہترین ٹیموں، مثلاً آیاکس ایمسٹرڈم، ایف سی اٹرشٹ، اور پی ایس وی آینڈہوفن میں کھیل چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اس کھلاڑی نے پچھلے سیزن میں 15میچوں میں گول کیپر کی حیثیت ٹیم کی نمائندگی کی اور اپنا بہترین کھیل پیش کیا۔ پانچ میچوں میں انہوں نے اپنی ٹیم کے خلاف کوئی گول نہ ہونے دیا۔ بیلے فیلڈ کے اب تک کے گول کیپر ماتھیاس ہائن جرمن فٹ بال کلب ایف سی سینٹ پاؤلی میں چلے گئے ہیں، جہاں انہیں کوچ کی طرف سے نمبر ون گول کیپر کی حیثیت سے کھلایا جا رہا ہے۔

ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی:

بیرٹ صادق، میشائیل لیمی، لاتھی،نکو ہرزگ، مائک روڈنبرگ،سلاٹکو یانیک، اور ڈینس ایل ہوف

ٹیم سے خارج ہونے والے کھلاڑی:

ماتھیاس ہائن، ڈیوڈ کوبیلک، پیٹر گابریل،یورگ بوئمے، اموٹ کوچن، ٹم ڈانےبرگ، اوانس ماسمانیڈس، ماتھیاس لانگ کامپ، نیلس کرسٹیان شمڈٹ