1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: اتوار کوکھیلے گئے دو میچوں کا احوال

امتیاز احمد2 فروری 2009

جرمنی میں فٹ بال کی فیڈرل لیگ کے مقابلوں میں اتوار کی شام ہونے والے دو میچوں میں بریمن کو بیلے فیلڈ کے ہا تھوں دو ایک سے شکست ہوئی جبکہ دوسرے میچ میں بوخم نے کارلسروہے کو دو صفر سے ہرا دیا۔

https://p.dw.com/p/Glk8
بریمن اور بیلے فیلڈ کے کھلاڑیوں کے درمیان بال کے حصول کی کوششوں کا ایک منظرتصویر: AP

پہلے میچ میں شروع سے ہی بیلے فیلڈ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ابھی میچ کو شروع ہوئے کچھ ہی دیر گزری تھی کہ بیلے فیلڈ نے اپنا پہلا گول کر کے بریمن کے خلاف برتری حاصل کرلی۔ ہاف ٹائم ہونے ہی والا تھا کہ بریمن کی ٹیم نے گول کر کے میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ لیکن دوسرے ہاف کے آغازکے فورا بعد بیلے فیلڈ نے دوسرا گول کر کے یہ میچ اپنے نام کر لیا۔

Christian Fuchs Bundesliga
بوخم کے کھلاڑی کرسٹیان فوخس گول کرنے کے بعد مسرت کا اظہار کرتے ہوئےتصویر: AP

اتوار کی شام فیڈرل لیگ کا دوسرا میچ بوخم اور کارلسروہے کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ شروع ہونے کے 26 منٹ بعد بوخم نے جیت کی جانب پہلا قدم رکھا اور اپنا پہلا گول کر دیا۔ میچ شروع ہونے کے ایک گھنٹے بعد بوخم کی ٹیم نے دوسرا گول کر دیا جبکہ کارلسروہے کی ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی اور یوں اس میچ کا نتیجہ دو صفر کی صورت میں بوخم کے حق میں نکلا۔