1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: ستائیسویں میچ ڈےکا دوسرا دن

21 مارچ 2010

ستائیسویں میچ ڈے کے دوسرے روز ایک بڑا اپ سیٹ سامنے آیا۔ جب پوائنٹس ٹیبل کی آٹھویں پوزیشن کی ٹیم آئن ٹراخٹ نے مضبوط اور پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ ٹیم بائرن میونخ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔

https://p.dw.com/p/MYN2
فرینکفرٹ کے کھلاڑی مارٹین فیننتصویر: picture alliance/dpa

جرمن شہر فرنکفرٹ کے کلب آئن تراخٹ نے اِس شاندار کامیابی کے بعد بائرن میونخ کو حیران و پریشان کردیا۔ ماہرین کے خیال میں یہ شکست بائرن میونخ کو خاصی مہنگی بھی پڑ سکتی ہے۔ ہفتہ کے روز تک میونخ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے۔

بنڈس لیگا کے ستائیسویں میچ ڈے کا ایک اور اپ سیٹ ایک اور میچ کو بھی کسی طور قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ لیورکوزن شہر کی کلب کو ڈورٹمنڈ سے اپنا میچ ہارنا پڑا۔ ڈورٹمنڈ کلب نے تین گولوں سے یہ میچ جیتا۔ اِس کامیابی کے بعد ڈورٹمنڈ کی ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر براجمان ہو گئی ہے۔ لیور کوزن کو پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل ہے۔

Bundesliga Borussia Dortmund - Bayer 04 Leverkusen
ڈورٹمنڈ کے نیون سبوٹک بال کو سینے سے روکتے ہوئےتصویر: picture alliance/dpa

ہفتہ کے روز کھیلے گئے دوسرے میچوں میں نیورمبرگ ٹیم اور ہوفن ہائیم کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ شٹٹ گارٹ اور ہنوور کے میچ میں کامیابی شٹٹ گارٹ کو ملی۔ اُس نے یہ میچ صفر کے مقابلے میں دو گولوں سے جیتا۔ بریمن اور بوخم کا میچ خاصا کانٹے دار تھا اور سخت مقابلے کے بعد بریمن نے بوخم کو دو کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دی۔

دوسری جانب اتوار کو اگر شالکے اپنا میچ جیت گئی تو وہ یقینی طور پر پوائنٹس ٹیبل کو اپ سیٹ کردی گی۔ شالکے کا میچ چھٹی پوزیشن کی حامل ٹیم ہیمبرگ سے ہے۔ اگر شالکے کو کامیابی ملتی ہے تو وہ ایک پوائنٹ کی سبقت حاصل کر لے گی۔ اِس طرح گزشتہ سال کی چیمپیئن ٹیم وولفس برگ کے کوچ میگاتھ فیلکس جو رواں سیزن میں شالکے کلب کے کوچ ہیں وہ اُن کی محنت کا ثمر ہو سکتی ہے۔ شالکے کا اگلے میچ ڈے کا میچ بھی خاصا اہم ہے اور وہ بائر لیور کوزن کے خلاف ہو گا۔

جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا اب آہستہ آہستہ اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی ہے۔ سات میچ ڈے باقی ہیں اور ٹاپ پوزیشن یا چیمپیئن بننے کے لئے سخت مقابلہ جاری ہے۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں