1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: نواں میچ ڈے

رپورٹ :عابد حسین ، ادارت: شادی خان سیف19 اکتوبر 2009

جرمن قومی فٹ بال لیگ کے نویں میچ ڈے کے تمام میچ ہفتہ اور اتوار کو کھیلے گئے۔ نویں میچ ڈے کی تکمیل کے بعد پہلی پوزیشن پرلیورکوزن اور دوسری پوزیشن پر ہیمبرگ، جب کہ تیسری پوزیشن پر شالکے کلب ہے۔

https://p.dw.com/p/K8po
وولفس برگ اور مؤنشن گلاڈ باخ کی ٹیموں کے درمیان میچتصویر: AP

بنڈس لیگا کے نویں میچ ڈے کے تمام میچ مکمل ہو گئے ہیں۔ ہفتہ کے روز سات اور اتوار کو دو میچ کھیلے گئے ۔

اتوار کے میچوں میں وولفس برگ کی ٹیم نے مؤنشن گلاڈ باخ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔ دوسرے میچ میں ڈارٹمنڈ کی ٹیم نے بوخم کو دو گولوں سے ہرایا۔

ہفتہ کے دِن یقینی طور پر سب سے دلچسپ میچ پوائنٹس ٹیبل کی پہلی اور دوسری ٹیموں کے درمیان تھا۔ بائر لیورکوزن کا مقابلہ دوسری پوزیشن کی ٹیم ہیمبرگ سے ہوا۔ اِس میچ کا نتیجہ پہلی اور دوسری پوزیشن کا حتمی فیصلہ اِس صورت میں کرتا اگر میچ کا نتیجہ نکلتا۔ نتیجے کی صورت میں پھر گول اوسط پوزیشن کی بنیاد پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ ٹیم کے لئے نہ رہتی۔ مگر یہ میچ برابری پر ختم ہوا اور صورت حال جوں کی توں رہی۔ بغیر کسی گول کے میچ برابر رہا۔ ِس طرح گول اوسط بھی وہی رہی جو میچ سے قبل تھی۔ دونوں ٹیموں کو ایک پوائنٹ حاصل ہوا اور اُن کے پوائنٹس کی تعداد اکیس ہو گئی ہے۔ اِس میچ کے بعد گول اوسط پر ہیمبرگ کی دوسری پوزیشن اور لیورکوزن کی پہلی پوزیشن پر ہے۔

TuS Koblenz - Rot Weiss Ahlen
نویں میچ ڈے کے دوران کھلاڑی زول کرنے کے بعد پرجوشتصویر: picture-alliance/ dpa

شالکے کلب نے اپنا میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن کی جانب سفر جاری رکھا ہوا ہے۔ اگلے ہفتے اگر ٹاپ ٹیموں میں سے کوئی ٹیم میچ برابر یا ہارتی ہے تو شالکے دوسری پوزیشن پر فائز ہو جائے گی۔ شالکے کلب کی موجہ پوزیشن تیسری ہے۔ شٹٹ گارٹ کی ٹیم کو شالکے نے ایک گول کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ میونخ کی ٹیم نے فرائی برگ کو آسانی سے ہرا دیا۔

ہفتہ کے روز کا ایک اور دلچسپ اور توجہ کا طالب میچ بریمن اور ہوفن ہائیم کے درمیان تھا۔ اِس میچ میں بریمن کو دو گول سے کامیابی حاصل ہوئی۔ اِس فیصلے سے بریمن کی ٹیم کا بلندی سفر جاری ہے۔ اُس کے پوائنٹس کی تعداد اٹھارہ ہو گئی ہے وہ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے مقام پر ہے۔ اتوار کو دفاعی چیمپیئن وولفس برگ کی ٹیم نےاپنے شیڈیول میچ میں جو کامیابی حاصل کی ہے اُس سے ہوفن ہائیم مزید نیچے جلی جائے گی۔ اب وہ ساتویں پوزیشن پر ہے۔ وولفس برگ کی کامیابی میونخ کی پوزیشن پر بھی اثر انداز ہوئی اور وہ چھٹی مقام پر دھکیل دی گئی ہے۔

Fußball Bundesliga Stuttgart Bremen Flash-Galerie
بریمن ٹیم کا کھلاڑی : فائل فوٹوتصویر: picture-alliance/ dpa

ہیرتھا کی بدقسمتی کا سفر جاری ہے۔ وہ مسلسل پوائنٹس ٹیبل پر نیچے سے پہلے مقام پر ہے۔ گزشتہ روز بھی وہ میچ ہار گئی۔ نیورمبرگ سے اُسے تین گولوں سے ہارنا پڑا۔ کولون کی ٹیم کو کامیابی حاصل ہوئی اور وہ ایک قدم اوپر ہو گئی ہے۔

اتوار کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے جو پہلی سات پوزیشنوں میں ردو بدل کے حامل میچ ہیں۔ ایک میچ دفاعی چیمپیئن وولفس برگ کا مؤنشن گلاڈباخ کے خلاف اور دوسرا ڈارٹمنڈ کا بوخم کے خلاف ہے۔

جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا میں گزشتہ جمعہ کو بنڈس لیگا میں کوئی میچ نہیں کھیلا گیا تھا کیونکہ جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے اگلے سال، سن دو ہزار دس کے عالمی کپ کے سلسلے میں یورپی ملکوں کےکوالیفائنگ مرحلے کے میچ ہفتے کے روز کھیلے جانے تھے۔ کُل اکیس میچ کھیلے گئے۔

اِ ن میچوں میں جرمن قومی فٹ بال ٹیم نے ماسکو میں روسی فٹ بال ٹیم کو ایک گول سے ہرا کر ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ جرمنی کی جانب سے کلوزے نے میچ وننگ گول کیا۔ کلوزے کا جرمنی کے لئے یہ پچاسواں گول تھا۔ اِسی طرح اٹلی، سیربیا، ڈنمارک اور کچھ دوسری یورپی ٹیموں نے بھی ورلڈ کپ کے لئے حتمی طور پر کوالیفائی کیا۔