1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: وولفس برگ کی ٹیم پہلے نمبر پر

عابد حسین18 اپریل 2009

جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ کے اٹھائیسویں میچ ڈے کی شروعات گزشتہ روز سے ہو چکی ہیں۔ وولفس برگ پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر بدستور موجود ہے۔ میونخ کی ٹیم دوسری پوزیشن پر ہے۔

https://p.dw.com/p/HZjz
کاٹ بُس ٹیم کے خلاف ٹالکے کا ایک گولتصویر: AP

جرمن قومی فٹ بال لیگ میں گزشتہ دو چار ہفتے خاصے دلچسپی کے حامل تھے۔ ہوفن ہائیم کو پہلی پوزیشن سے نیچے جانے کے بعد کچھ دیر برلن کی ہیرتھا کلب نے پہلی پوزیشن سنبھالی مگر اب وولفس برگ کی ٹیم کو پواينٹس ٹیبل پر اچھی سبقت حاصل ہونے کے بعد وہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

جرمن قومی فٹ بال لیگ درجہ اول کے اٹھائیسویں میچ ڈے کی شروعات گزشتہ روز جمعہ سے ہوئیں جب شالکے کلب کی ٹیم نے کاٹ بُس کو چار گولوں سے ہرایا۔ میچ کے بعد شالکے کلب کے مطابق ایف سی انرگی کاٹ بُس ٹیم کے کھلاڑیوں نے خراب کار کردگی دکھانے پر اُن چھ سو شائقین کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جو یہ میچ دیکھنے میدان تک پہنچے تھے۔

اس کامیابی کے بعد شالکے کی ٹیم نے چھٹی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ہوفن ہائیم کی ساتویں پوزیشن پر ہے۔

Fußball Bundesliga Wolfsburg Leverkusen
لیور کوزن کے خلاف فتح کا گول کرنے والے Grafite کا پرجوش اندازتصویر: AP

ہفتے کے دِن چھ میچ شیڈیول تھے۔ کل اتوار کو دو اہم میچ کھیلے جانے والے ہیں۔ اتوار کے مقابلوں میں ہیرتھا کلب کا میچ بریمن کے ساتھ اور ہیمبرگ کا میچ ڈارٹمنڈ سے ہو گا۔ اِن میچوں کے نتئج سے ٹاپ پوزیشن پر کوئی تبدیلی واقع نہیں ہو گی البتہ پانچوںی اور چھٹی پوزیشن میں تبدیلی آ سکتی ہے۔

اٹھائیسویں میچ ڈے کے ہفتہ کےروز شیڈیول میچوں میں پہلی پوزیشن کی حامل ٹیم وولفس برگ کا میچ بائرن لیورکوزن کے خلاف تھا۔ لیور کوزن اور وولفس برگ کی ٹیمیں اب تک تیئیس میچ کھیل چکی ہیں اور یہ سب براری پر ختم ہوئے تھے۔ وولفس برگ کی ٹیم نے اپنی فتح کے تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے میدان میں داخل ہوئی اور اُس نے قدیمی ریکارڈ کو ختم کردیا۔ بنڈس لیگا کے موجودہ سیزن میں مسلسل دسویں میچ میں ایک گول کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی۔ میچ خاصی دیر ایک ایک گول سے براربر رہا۔ میچ ختم ہونے سے پانچ منٹ قبل فٹ بالر Grafite نے گول کر کے وولفس برگ کو جیت سے ہمکنار کیا۔ Grafite کا ینڈس لیکا میں یہ بائیسواں گول تھا۔ وولفس برگ کی ٹیم اب تک مخالف ٹیموں کے خلاف سب سے زیادہ گول کرنے میں بھی کامیاب رہی ہے۔

سٹٹ گارٹ کی ٹیم نے کولون کے خلاف تین گول سے کامیابی حاصل کی۔ کولون کی ٹیم کوئی بھی گول نہ کر سکی۔ اکاون پوائنٹ کے ساتھ سٹٹ گارٹ تیسرے مقام پر ہے۔