1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: ٹاپ ٹیم وولفس برگ شکست سے دوچار

عابد حسین27 اپریل 2009

جرمن قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے انتسویں میچ ڈے کے نو میچ مکمل ہو گئے ہیں۔ وولفس برگ کی ٹیم میچ ہارنے کے باوجود پہلی پوزیشن پر ہے۔

https://p.dw.com/p/HelS
وولفس برگ کے خلاف انرگی کاٹ بُس کی جانب سے گول کرنے والے ارون سکیلاتصویر: AP

ایسا دکھائی دیتا ہے کہ فٹ بال کا کھیل بھی اب کرکٹ کی طرح بائی چانس ہو گیا ہے۔ کوئی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ ایک کمزور ٹیم کے خلاف ایک اچھی ٹیم جیت سکتی ہے۔ ایسا ہی بنڈس لیگا کے انتسویں میچ ڈے کے ایک میچ میں دیکھنے آیا۔

وولفس برگ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کی حامل ہے اور اُس کا میچ انرگی کاٹ بُس کے خلاف تھا جو موجودہ درجہ بندی میں پندرہویں پوزیشن پر ہے۔

Fußball Bundesliga Energie Cottbus - VfL Wolfsburg
انرگی کاٹ بُس کی جانب سے پہلا گول کرنے والے ڈیمٹری رانگلوفتصویر: AP

امکانات یہی تھے کہ وولفس برگ کی ٹیم یہ میچ جیت کر اپنی سبقت میں اضافہ کرے گی۔ مگر اتوار کو تمام اندازے غلط اور انرگی کاٹ بُس کی ٹیم نے چیمپئن شپ کی بہترین ٹیم کو دو گول سے شکست دے کر اُس کی مسلسل دس میچ چیتنے کے ریکارڈ سلسلے کو ختم کردیا۔

وولفس برگ کی ٹیم نے میچ کے دوران کئی گول کرنے کے سنہرے مواقع ضائح کئے۔ کوچ Felix Magath نے کئی تجربے بھی کئے لیکن سب ناکام رہے۔ میچ کے شروع ہونے پر وولفس برگ کے جارحانہ کھیل کے باعث انرگی ٹیم دفاع پر چلی گئی تھی۔ تیرہویں منٹ پر Grafite نے گول کرنے کا آسان موقع ضائع کردیا۔ اِس میں انرگی کے گول کیپر Gerhard Tremmel کی غلطی تھی مگر بعد میں اُس نے کئی گول بچائے بھی خاص طور پر Zvjezdan Misimovic کی لگائی شاٹ کو شاندار انداز میں روکا۔ وولفس برگ کے کوچ Felix Magath نے دوسرے ہالف میں فارورڈ کمبینیشن میں تبدیلی بھی کی مگر وہ بھی کار گر نہ ہوئی۔

Trainer Felix Magath Bundesliga
وولفس برگ کے کوچ فیلکس میگاٹتصویر: picture-alliance / Defodi

میچ کے بعد وولفس برگ کے کوچ نے ایک بار پھر چیمپئن شپ جیتنے کے ارادے کی نفی کی ہے۔ Felix Magath کے مطابق اُن کی کوشش ہے کہ ٹیم پہلی پانچ ٹیموں میں سے ایک ہو۔

انرگی ٹیم کی جانب سے گول کے دو موقع آخری لمحوں میں حاصل کئے گئے اور اُن میں بال کو نیٹ میں پھینکنے میں کامیابی بھی حاصل کی۔ کاٹ بُس کی جانب سے پہلا گول بہترویں منٹ میں Dimitar Rangelov نے کیا اور دوسرا گول چھیاسویں منٹ پر Ervin Skela نے کیا۔

اِس میچ کے بعد اب وولفس برگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچ پوائنٹ کی سبقت لینے کا خواب بکھر گیا ہے۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ کہیں اِس شکست کے بعد ہوفن ہائیم کی طرح، وولفس برگ کا نیچے کی جانب یا تنزلی کا سفر تو نہیں شروع ہو گیا۔

دو پوائنٹ کی دوری پر ہیرتھا کلب ہے اور تین پوائنٹ کے فاصلے پر دفاعی چیمپئن میونخ ہے۔ سٹٹ گارٹ اور ہیمبرگ کی ٹیمیں بھی چون چون پوائنٹ رکھتی ہیں مگر وہ گول ایورج کی بنیار پر چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

اتوار کے ایک اور میچ میں مؤنشن گلاڈ باخ اور آرمینیا بیلے فیلڈ برابری پر میچ ختم کرنے میں کامیاب رہیں۔ میچ کے مقررہ وقت کے دوران دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک گول کر سکیں۔