1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کے لئے سنسنی خیز مقابلے

رپورٹ:عابد حسین ، ادارت : گوہر گیلانی26 ستمبر 2009

بنڈس لیگا، جرمن قومی فٹ بال لیگ کے ساتویں میچ ڈے کی شروعات گزشتہ روز جمعہ سے شروع ہو گئیں ہیں۔ جمعہ کو ایک میچ شیڈیول تھا۔ آج چھ میچ کھیلے جائیں گے۔

https://p.dw.com/p/JpNs
بنڈس لیگا کے میچ میں گیند کے لئے کشمکشتصویر: AP

بنڈس لیگا کے ساتویں میچ ڈے کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعہ کے دِن ایک میچ کھیلا گیا جس میں بوخم کا مقابلہ نیورمبرگ سے ہوا اور ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد بوخم کو ایک گول سے کامیابی حاصل ہوئی۔بنڈس لیگا کے درجہء اول میں بوخم اور نیورمبرگ کی ٹیمیں انتہائی طاقتور ٹیموں میں شمار نہیں ہوتیں۔

ساتویں میچ ڈے کے سلسلے میں چھ میچ ہفتہ کے دِن کھیلے جائیں گے۔ اس میں ایک میچ دفاعی چیمپیئن وولفس برگ ہننوور کے خلاف کھیلے گا۔ ڈارٹمنڈ اور شالکے کے درمیان میچ بھی دلچسپی کا حامل ہے۔ ڈارٹمنڈ کے مضبوط دفاع میں میونخ نے پچھلے ہفتے پانچ بار دراڑیں ڈالی تھیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اِس بار شالکے کتنی کامیاب رہتی ہے۔ فٹ بال مداحوں کی نظریں شالکے کے کوچ فیلکس میگاتھ کی حکمت عملی پر مرکوز ہیں۔

Mönchengladbacher Stadion im Borussia Park
جرمنی کا ایک فٹ بال گراؤنڈتصویر: picture-alliance / Pressefoto UL

بریمن اور مائنز کے درمیان میچ میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ مائنزسرِدست پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر جبکہ بریمن آٹھویں پوزیشن پر ہے۔

با‍ئر لیور کوزن کا مقابلہ کولون کی ٹیم سے ہے۔ لیور کوزن کی ٹیم آجکل بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میچ دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ کانٹے دار ہو سکتا ہے لیکن کامیابی کے زیادہ چانسز لیور کوزن کے ہیں۔

ہفتہ کے دِن کا سب سے بڑا مقابلہ بلاشبہ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کی ٹیم ہیمبرگ اور تیسری پوزیشن کی ٹیم بائرن میونخ کے درمیان ہو سکتا ہے۔ ہار یا ڈرا رہنے کی صورت میں ہیمبرگ کی ٹیم پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے گی۔ اگر لیور کوزن اپنا میچ جیت گئی تو وہ پہلی پوزیشن پر پہنچنے کی پوزیشن میں ہوگی۔

میونخ کی ٹیم پچھلے تین میچوں میں بہت عمدہ کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ہیمبرگ کی ٹیم کو نہایت مناسب حکمت عملی سے میونخ کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ ماہرین اس میچ کے حوالے سے کوئی حتمی رائے قائم کرنے سے قاصر ہیں۔

بنڈس لیگا میں اتوار کو دومیچ شیڈیول ہیں جس میں ہوفن ہائیم کا میچ اہم ہو سکتا ہے کیونکہ اُس کا نتیجہ پہلی پانچ پوزیشنوں میں ردو بدل کا باعث ہو سکتا ہے۔