1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل : ہیمبرگ کی ٹیم پہلے نمبر پر آگئی

23 فروری 2009

بنڈس لیگا یعنی جرمن وفاقی فٹ بال لیگ مقابلوں میں کھیلے جانے والے میچ میں ہیمبرگ کی ٹیم کامیابی حاصل کرنے کے بعد اول نمبر پر آ گئی ہے۔ ہیمبرگ نے اپنی مخالف بائیر لیورکوزن کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دی۔

https://p.dw.com/p/GzJR
تصویر: AP

اتوارکو بنڈس لیگا مقابلوں کے بائیسویں دن ہیمبرگ نے ایک اہم میچ میں بائیر لیورکوزن کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اس جیت کے بعد ہیمبرگ ٹیم کے بیالیس پوائنٹس ہو گئے ہیں۔LTU ایرینا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ہیمبرگ کے کھلاڑی مارسل ینسن نے دو گول کئے۔

ہیمبرگ نے پہلا گول کھیل کے اٹھارہویں منٹ میں جبکہ دوسرا گول سرسٹھویں منٹ میں کیا۔ لیورکوزن کی طرف سے واحد گول پیٹرک ہولمیز نے کیا۔ بنڈ س لیگا پوائنٹس ٹیبل پراول نمبرکی ٹیم یعنی ہیمبرگ نے اب تک اکیس میچ کھیلے ہیں جنمیں سے اس نے تیرہ میچوں میں کامیابی حاصل کی اور تین برابر کئے جبکہ پانچ میچ ہارے ہیں۔

Fußball Bundesliga Leverkusen Hamburg
ہیمبرگ کی طرف سے دونوں گول ہی مارسل ینسن نے کئےتصویر: picture-alliance/ dpa

اتوار کے دن بنڈس لیگا فٹ بال مقابلوں میں کھیلے جانے والے واحد میچ سے قبل پوائنٹس ٹیبل پر اول پوزیشن پر براجمان ہوفن ہائیم کی ٹیم چالیس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلی گئی جبکہ برلن کی ٹیم بھی چالیس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ہی نمبر پر ہےتاہم ہوفن ہائیم اچھی گول اوسط کی بنیاد پر برلن پر معمولی سی برتری جمائے ہوئے ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر میونخ کی ٹیم ہے جو گزشتہ سال بنڈس لیگا فٹ بال مقابلوں کی چمپیئین بھی ہے۔ جبکہ لیورکوزن کی ٹیم ہیمبرگ کے ہاتھوں میچ ہارنے کے باوجود اپنی پانچویں پوزیشن براقرار رکھنے میں کامیاب ہے۔