1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا کا تیرھواں میچ ڈے مکمل

23 نومبر 2009

جرمنی میں قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے تیر ہویں میچ ڈے کے تمام میچ مکمل ہو گئے ہیں، جس کے بعد مسلسل کئی ہفتوں تک پہلی اور پھر دوسری پوزیشن پر رہنے والی ٹیم ہیمبرگ اب پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/KdAk
تصویر: picture-alliance/ dpa

اتوار کو اس میچ ڈے آخری روز بوخم کلب نے ہیمبرگ کی ٹیم کو ایک گول سے ہرا کر ایک اور اپ سیٹ کیا۔ ہیمبرگ اِس ہفتے پانچویں پوزیشن پر ہی رہے گی۔ لیور کوزن ے اپنا میچ بائرن میونخ کے ساتھ ایک ایک گول سے برابر کھیل کر ایک پوائنٹ حاصل کر کے ہفتہ کے دِن کھو جانے والی پہلی پوزیشن پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ بریمن کی ٹیم کی دوسری پوزیشن ہے۔

Fußball Bayern München - Bayer Leverkusen
میونخ کے کھلاڑی گول اسکور کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیںتصویر: AP

اِن میچوں میں سب سے حیران کُن کارکردگی بریمن کلب کی ٹیم نے پیش کی، جب اُس نے فرائی برگ کی ٹیم کو چھ گول سے شکست دی۔ اِس میچ میں فرائی برگ کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔

تیرہویں میچ ڈے میں دفاعی چیمپیئن وولفس برگ کو بھی شکست ہوئی ہے۔ نیورمبرگ نے اسے دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔ نیورمبرگ کی ٹیم بنڈس لیگا میں کوئی مضبوط ٹیم تصور نہیں کی جاتی لیکن اِس کی جیت نے وولفس برگ کو ٹاپ فائیو سے نکال باہر کیا ہے۔ اِس شکست کے بعد وولفس برگ کی موجودہ پوزیشن آٹھویں ہے۔ نیورمبرگ کی ٹیم کو چودہویں پوزیشن حاصل ہے۔ نیورمبرگ اور وولفس برگ کا میچ وقفے تک بغیر کسی گول سے برابر تھا اور دوسرے ہاف میں کل پانچ گول ہوئے اور جیت نیورمبرگ کے حصے میں آئی۔

دوسری جانب دفاعی چیمپیئن وولفس برگ کے گزشتہ سال کے کوچ فیلکس میگاتھ کی ٹیم شالکے کی کارکردگی میں ایک استحکام ہے اور وہ تسلسل سے اوپر کے مقام کی جانب بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔ تیرہویں میچ ڈے کے شیڈیول میچ کے بعد شالکے کلب کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے مقام پر ہے۔ اُس کے پوائنٹس کی تعداد پچیس ہے اور اگلے ہفتے کسی اپ سیٹ پر وہ پہلی پوزیشن سنبھال سکتی ہے۔ شالکے نے ہینوور کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ شالکے کلب کی کارکردگی میں تسلسل سے فٹ بال کھیل کے مبصرین خاصے متاثر ہیں اور وہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ شالکے اِس سیزن کی فاتح کے طور ابھر سکتی ہے۔ یہ ایک سوال ہے جو بنڈس لیگا میں گردش کر رہا ہے۔

Hamburg Bochum Bundesliga
ہیمبرگ اور بوخم کے کھلاڑیوں کے درمیان بال کے حصول کی کوششیںتصویر: AP

ہفتہ کو کھیلے جانے والے ایک اور میچ میں ہوفن ہائیم کلب نے کولون ٹیم کو چار گول سے ہرایا۔ کولون کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ ہوفن ہائیم کی پوائٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن ہے۔ فرینکفرٹ اور مؤنشن گلاڈ باخ کا میچ بھی دلچسپ تھا اور مؤنشن گلاڈ باخ کلب کو ایک گول سے کامیابی ہوئی۔ شٹٹ گارٹ اور ہیرتھا برلن کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ اسی طرح ڈارٹمنڈ اور مائنز کلبوں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بھی بغیر کسی گول سے برابری پر ختم ہوا۔ مائنز کلب کی چھٹی اور بائرن میونخ کی ساتویڈں پوزیشن ہے۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں