1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا کھیلنے والی ٹیمیں

19 اگست 2010

رواں سیزن میں جو جرمن کلب بنڈس لیگا میں شریک ہوں گے ان کا مختصر ٹیمیں تعارف ۔

https://p.dw.com/p/Orke
بنڈس لیگا میں شامل اٹھارہ ٹیموں کے لوگوتصویر: AP

جرمن بنڈيس ليگا یا جرمن فٹ بال چیمپین شپ ميں حصہ لينے والے فٹ بال کلب

1۔ بائرن ميونخ

يہ فٹ بال کلب جرمنی کا اول درجے کا اور اميرترين کلب ہے۔ یہ کلب کئی مرتبہ قومی فٹ بال چيمپين شپ جيت چکا ہے۔ يہ کلب جرمنی کے علاقے جنوبی بائرن ميں قائم ہے۔

2۔ شالکے

شالکے کے کوچ فيلکس ماگاتھ کی طرح بہت سے دوسرے کوچ بھی شالکے کو جرمن قومی فٹ بال چيمپين بنانے کی کوشش کرچکے ہيں۔ تاہم کلب کے مداحين اس پر متفق ہيں کہ اگر کوئی شالکے کو چيمپين کا تاج پہنا سکتا ہے تو وہ فيلکس ہی ہيں۔ گزشتہ سيزن ميں شالکے دوسرے نمبر پر رہی تھی۔

Deutschland Fussball Michael Ballack Bayer Leverkusen
میشائیل بالاک ایک مرتبہ پھر بنڈس لیگا کے میچ کھیلیں گےتصویر: picture-alliance/dpa

3۔ ويردربريمن

ويردر بريمن ميں جوش اور ہيجان کے بجائے سکون کو طاقت کا منبع سمجھا جاتا ہے اور اس کلب کی ٹيم کو ماضی ميں کچھ اچھے تجربات بھی ہوئے ہيں۔ کيا آئندہ سيزن ميں بھی ايسا ہی ہوگا یہ سوال زبان زد عام ہے۔

4۔ بائرليورکوزن

بائرليورکوزن کی ٹيم قومی فٹ بال چيمپين شپ يا بنڈيس ليگا کے اگلے سيزن کے لئے تيار ہے۔ ٹيم کے کوچ يُپ ہائنکِس کپتان ميشائیل بالاک کے ساتھ ايک اور ٹائٹل جيتنا چاہتے ہيں۔

Deutschland Fußball Werder Bremen Mesut Özil wechselt zu Real Madrid
محسوت اوزل اس مرتبہ بنڈس لیگا میں نہیں کھیلیں گے، وہ رئیل میڈرڈ کا حصہ بن چکے ہیںتصویر: AP

5۔ بورُسيا ڈورٹمنڈ

يہ يورپ کے مقبول ترين کلبوں ميں شمار ہوتا ہے۔ ملک میں اس کے ميچ ديکھنے والے تماشائيوں کی تعداد 80 ہزار کے لگ بھگ ہوتی ہے۔ يہ قومی فٹ بال ليگ کے کامياب ترين کلبس ميں بھی شمار ہوتا ہے۔

6۔ وی ايف بی شٹٹ گارٹ

يہ ٹيم پانچ بار چيمپين بن چکی ہے اور اس نے تين بارکپ جيتا ہے۔ اس ٹيم اور اس کے کوچ کرسٹيان گروس سے بہت اونچی توقعات وابستہ کی جاتی ہيں۔

7۔ ايس وی ہيمبرگ

يہ کلب سن 1963ء ميں قومی فٹ بال ليگ کے قيام کے بعد سے ہميشہ ہی فٹ بال کے اعلی کلبس ميں شمارہوتا ہے۔ ليکن اسے عرصے سے کوئی نئی کاميابی حاصل نہيں ہوسکی ہے۔ اب نئے کوچ آرمين فے کے ساتھ بہتر دور کی اميد کی جارہی ہے۔

8۔ وی ايف ايل وُلفسبرگ

اس ٹيم کو بھی يہ تجربہ ہوچکا ہے کہ فٹ بال کے کھيل ميں بڑی تيزی سے اتار چڑھاؤ ہوتا ہے۔ سن 2009ء ميں وہ جرمن چيمپين تھی ليکن سن 2010ء ميں وہ صرف ايک درميانے درجے کی ٹيم کا درجہ حاصل کر سکی ۔اب اگلا راستہ کيا ہو گا یہ اسی سیزن میں معلوم ہو سکے گا۔

9۔ ايف ايس وی مائنز 05

يہ ٹيم ترقی کرنے کے بعد دوسری بار قومی فٹ بال ليگ کے سيزن ميں داخل ہورہی ہے۔ کوچ تھوماس توخل نے پچھلے سيزن ميں اپنی ٹيم کو نواں نمبر دلايا تھا۔ انہيں سب سے زيادہ توقعات نوجوان کھلاڑيوں سے ہيں۔

10۔ آئن تراخٹ فرينکفُرٹ

اس ٹيم نے پچھلے سيزن ميں دسواں نمبر حاصل کيا تھا۔ يہ ايک ايسی ٹيم کے لئے کوئی خاص کاميابی نہيں ہے، جس کے ميچ ديکھنے کے لئے آنے والوں کی تعداد 46 ہزار کے لگ بھگ ہوتی ہے۔ کوچ میشائیل اسکبے نے فارورڈ کھلاڑيوں کے ذريعے ٹيم کو مضبوط بنا ليا ہے۔

11۔ ٹی ايس جی 1899 ہوفن ہائم

يہ ٹيم تيسری بار قومی فٹ بال چيمپين شپ ميں حصہ لے رہی ہے۔ کوچ رالف رانگ نک کی ٹيم بنڈيس ليگا ميں اپنی پوزيشن کو مضبوط بنانا چاہتی ہے اور وہ کسی زوال کا ذکر بھی سننا نہيں چاہتی۔

12۔ بورُسيا موئنشن گلاڈ باخ

يہ ٹيم اب بھی جرمن فٹ بال کی کامياب ترين ٹيموں ميں شمار ہوتی ہے۔ اس کی يونيفارم پر نظر آنے والے دو ستارے اس کی شہادت ديتے ہيں کہ يہ ٹيم پانچ بار جرمن چيمپين رہ چکی ہے۔

13۔ ايف سی کولون

اس کلب کے اراکين کی تعداد 51 ہزار 528 ہے اور اس طرح يہ بائرن ميونخ، شالکے اور ايف سی سينٹ پاؤلی کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔اس کے مداحين کو چيمپين شپ جيتنے کی اميد تو ہے ليکن اس ٹيم کو آخری مرتبہ کاميابی حاصل کئے ايک عرصہ گزر چکا ہے۔

10. Spieltag Bundesliga Flash-Galerie
شالکے کے گول کیپر مینول نوئیرتصویر: AP

14۔ ايس سی فرائی برگ

آنے والے قومی فٹ بال ليگ سيزن ميں اس ٹيم کا ہدف قومی چيمپين شپ کے مقابلوں ميں کسی نہ کسی طرح آخر تک جمے رہنا ہے۔ کم پيسے اور نوجوان کھلاڑيوں والی يہ ٹيم آگے بڑھنے والی روايتی ٹيموں ميں شمار ہوتی ہے۔

15۔ ہنوور96

ايک سيزن کے اندر تين کوچز، گول کیپر روبرٹ اينکے کی خود کشی اور آخری لمحے ميں نجات کے، جزوی طور پرافسردہ اور ہنگامہ خيز سيزن کے بعد اب اس ٹيم کو کاميابی، اوراس سے بھی بڑھ کر دوبارہ سکون ملنے کی اميد ہے۔

16۔ نوریمبرگ، فراموش شدہ ريکارڈ چيمپين

فرسٹ ايف سی نيورمبرگ ايک زمانے ميں جرمنی کا ريکارڈ قائم کرنے والا چيمپين کلب تھا۔ سن 1920ء سے لے کر سن 1968ء تک کے دوران وہ نو بار چيمپين رہا تھا۔ ليکن آج اس ٹيم کی حالت کو قابل رشک نہيں کہا جا سکتا۔

17۔ ايف سی سينٹ پاؤلی

ہيمبرگ کی يہ ٹيم آخری مرتبہ صرف سن2001/2002 ميں پہلے نمبر کی ٹيم رہی تھی۔ اس کے بعد يہ کچھ گمنامی ميں چلی گئی تھی ليکن اب وہ دوبارہ اول درجے کی بنڈيس ليگا ميں واپس آگئی ہے۔

18۔ فرسٹ ايف سی کائزرس لاؤٹرن

يہ ٹيم وہ واحد ٹيم ہے جس نے ابھرتی ہوئی ٹيم کی حيثيت سے براہ راست قومی فٹ بال چيمپين شپ جيتی۔ وہ 20 ہزار سے زائد مستقل ٹکٹ فروخت کرچکی ہے۔ اُس کے 1500 اراکين بے چينی سے اگلے سيزن کے منتظر ہيں۔

رپورٹ: شہاب احمد صدیقی

ادارت: عاطف بلوچ