1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنکاک حالات بدستور کشیدہ

29 نومبر 2008

تھائی لینڈ میں صورت حال بدستور کشیدہ ہے اورمظاہرین نے بنکاک کے دونوں ہوائی اڈوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/G612
مظاہرین نے بنکاک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہرایک پولیس چوکی پر موجود اہلکاروں کو وہاں سے پسپائی پر مجبور کردیا۔تصویر: AP

عوامی اتحاد برائے جمہوریت سے تعلق رکھنے والے ملکی اپوزیشن کے حامی یہ ہزارہا مظاہرین حکومت کو مستعفی ہونے پر مجبور کرنے کے لئے گذشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ اسی دوران دوہزار کے قریب مظاہرین نے بنکاک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہرایک پولیس چوکی پر موجود اہلکاروں کو وہاں سے پسپائی پر مجبور کردیا۔ تھائی وزیراعظم نےپولیس کو مظاہرین کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے مگروہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر تیار نہیں ہیں۔

Thai Prime Minister Thaksin Shinawatra
تھائی وزیر اعظم نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا ہےتصویر: AP

اس سے قبل ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں تھائی وزیر اعظم نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تھائی وزیراعظم سومچائے وونگسوات نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس کو حکومت مخالفین کومنتشر کرنے کے لئے معتدل طریقہ استعمال کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایمرجنسی نافذ کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا۔ ساتھ ہی سومچائے نے یہ بھی کہا کہ حکومت حزب اختلاف عوامی اتحاد برائے جمہوریت کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات بھی کرنا چاہتی ہے۔

Thailand Proteste
بنکاک میں اپوزیشن کے حامی ہزار ہا مظاہرین نے تین دنوں سے شہر کے دونوں ہوائی اڈوں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔تصویر: AP

اطلاعات کے مطابق بنکاک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرپولیس کے مسلح دستوں کی تعداد میں اضافےکے باوجود مظاہرین کو روکنت میں سخت دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔

بنکاک میں اپوزیشن کے حامی ہزار ہا مظاہرین نے تین دنوں سے شہر کے دونوں ہوائی اڈوں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تھائی وزیر اعظم نے مظاہرین کے خلاف پولیس کو تمام تر اختیار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مظاہرین سے سختی سے نمٹا جائے گا۔