1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنکاک حالات مزید کشیدہ

30 نومبر 2008

تھائی پولیس نے بنکاک ہوائی اڈے کا گھیراؤ کیے ہوئے حکومت مخالف مظاہرین کو منتشر ہونے کا حکم دیا ہے اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کرنے اور بصورت دیگر جرمانے اور جیل کی سزا کا اعلان کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/G6Lv
پولیس نے بنکاک ہوائی اڈے کا گھیراؤ کیے ہوئے حکومت مخالف مظاہرین کو منتشر ہونے کا حکم دیا ہےتصویر: AP

تاہم پی ڈی اے یا عوامی اتحاد برائے جمہوریت کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب تک وزیر اعظم سومچائے وونگساوت اور ان کی انتظامیہ مستعفی نہیں ہوتے احتجاجی مظاہرے جاری رہے گے۔ ایک طرف دارالحکومت کی سڑکوں پر ہزاروں مظاہرین کی موجودگی مقامی انتظامیہ اور پولیس کو بے بس کئے ہوئے ہے اور دوسری جانب وزیر اعظم وونگ ساووت استعفی دینے سے انکاری ہیں۔

حکومت مخالف مظاہرین کے زیر قبضہ تھائی وزیراعظم سومچائے وونگسوات کے سرکاری دفترمیں بم دھماکے میں تقریبا پچاس افراد زخمی ہوئے جن میں تین کی حالت تشویش ناک ہے۔ اس عمارت پر گزشتہ کئی ہفتوں سے پی ڈی اے کے حکومت مخالف مظاہرین دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد تھائی لینڈ کے سیاسی حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تھائی وزیر اعظم نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں مظاہرین کے خلاف پولیس کو طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔